افغان فورسز کو سب سے پہلے طالبان کا زور کم کرنا ہوگا: امریکی وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کو واپس لینے سے پہلے افغان سکیورٹی فورسز کا پہلا کام  طالبان کا زور کم کرنا ہے جبکہ دوسری جانب طالبان نے سپین بولدک میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کی تحقیقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔



افغان ایئر فورس کو مشکلات، ایک تہائی جہاز ناکارہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی پارليمانی دفاعی کميٹی کے چيئرمين حيدر ابدالی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ افغان فضائيہ کو طالبان کی پیش قدمی روکنے ميں شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ امريکی فضائی حملوں ميں کمی بھی طالبان کی پيش قدمی کی وجہ ہے۔



امارات ایئرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی میں توسیع

| وقتِ اشاعت :  


ایئر لائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں امارات ایئر لائنز نے بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی کیلئے مسافر پروازیں 28 جولائی 2021ء تک معطل کردیں۔



طالبان نے امریکی فوج کے مترجم کا سرقلم کردیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کو پیش آیا، افغان شہری سہیل پردیس جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا، عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جارہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کردیا۔



ہماری حکومت میں خواتین حجاب کیساتھ کام اورتعلیم حاصل کرسکیں گی، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار پر اپنی اجارہ داری قائم نہیں کرنا چاہتے لیکن افغانستان میں نئی حکومت کے قیام تک امن قائم نہیں ہوسکتا اور اس کے لیے افغان صدر اشرف غنی کو جانا ہوگا۔