امن معاہدے کے لیے افغان صدر کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر اجارہ داری نہیں رکھنا چاہتے لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جب تک کابل میں نئی حکومت قائم نہ ہو اور صدر اشرف غنی کا عہد ختم نہ ہو تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔



عراق میں عید کی شاپنگ کے دوران بازار میں خودکش حملہ، 35 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


 بغداد: عراق کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم مارکیٹ میں چاند رات کو اس وقت خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جب وہاں عید کی شاپنگ کے لیے سیکڑوں افراد خریداری میں مصروف تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پُرہجوم بازار میں خود کش حملے میں 35 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور جا بہ جا لاشیں پڑی تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔



نائیجیریا کے فوجی طیارے کو ’ڈاکوؤں‘ نے مارگرایا

| وقتِ اشاعت :  


ابوجا: نائیجیریا کے شمالی علاقے میں اغواکاروں کے خلاف کارروائی میں مشغول جنگی طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ پائلٹ نے بمشکل اپنی جان بچائی۔یہ واقعہ صوبہ زمفرا اور کاڈونا کی سرحد پر پیش آیا ہے۔ ایئرفورس کے مطابق ایک ایلفا جیٹ طیارہ اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی فضائی کارروائی کرکے لوٹ رہا تھا کہ اس پر شدید فائرنگ کی گئی۔ جنگی جہاز کے پائلٹ ابایومی ڈائرو نے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو طیارے سے باہر اچھالا اور زمین پر اترنے کے بعد ایک گھر میں پناہ لی ہے۔



سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب، یو اے  ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔



پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش پھر ناکام، امریکہ کی تعریف

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کی گئی جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔



امریکا کا افغان مترجموں کو ورجینیا کے فوجی اڈے پر پناہ دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں افواج کے ساتھ مترجم کا کام کرنے والے افغانیوں کو ورجینیا کے فوجی اڈے پر پناہ دی جائے گی۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے بتایا کہ مترجموں اور ان کے اہل خانہ سمیت2500 افغانوں کو پناہ دی جائے گی۔



افغانستان:عیدالاضحیٰ کے دن صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے صدارتی محل کے قریب اس وقت راکٹ حملے ہوئے جب عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔