سپین بولدک ‘ افغان فورسز و طالبان میں شدید جھڑپیں ،بھارت افغان حکومت کو اسلحہ فراہمی سے گریز کرے ‘ طالبان

| وقتِ اشاعت :  


چمن:  افغانستان کے سرحد ی علاقے سپین بولدک میں ایک با ر پھر افغان فورسز اور تحریک طالبان افغانستان کے جنگجوئوں کے درمیان چھڑپوں کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ دونوں جانب سے بھاری جانی نقصانات کی اطلاعات مل رہی ہیں ،سپین بولدک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے افغان فورسزکی بڑے پیمانے پر کا رروائی جبکہ طالبان کی جانب سے حملہ پسپاء کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔



چین کورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں دوبارہ تعاون کرے: ڈبلیو ایچ او

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت نے چین پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں دوبارہ تعاون کرے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد وبا سے متاثر ہوئے، وبا کی حقیقت جاننا ان کا حق ہے تاہم وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔