اسلام آباد: عالمی بینک نے پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: عالمی بینک نے پانی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کے لیے 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
زیمبیا کے بانی صدر کینتھ کاونڈا 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ر کینتھ کاونڈ 1991 سے 1964 تک زیمبیا کے پہلے صدر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے سیاستدان رہے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
تہران: ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب قرار پا گئے۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں میدان مارنے والے ابراہیم ریئسی کے مدمقابل 3 امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل ہی شکست تسلیم کر لی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پیرس, فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اسکول کے دورے کے موقع پر اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے پوچھا کہ تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اس تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے متوسطآمدنی والے ممالک کے قرض معطل کردیے جائیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم جو اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ ‘یہ اہم ہے کہ ہم مراعات یافتہ وسائل اور مالی اعانت تک رسائی میں متوسط آمدنی والے ممالک کی کمزوریوں کو تسلیم کریں’۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جابلپور میں ایک جوڑی نے دنیا کے مہنگے ترین آم کی رکھوالی کیلئے 9 کتے اور تین سیکیورٹی گارڈز تعینات کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میازیکی مینگو نامی آم کی قسم کا شمار دنیا کے مہنگے ترین آموں میں ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آم کے باغات میں 150 سے زائد اقسام کے آموں کے درخت اگائے گئے ہیں جن میں سے صرف چار اقسام کے درخت پھل دے رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اس کے 50 درخت لگائے تھے جنہیں بعد میں بڑھا کر 100 کر دیا تھا۔
سنلکپ پریہار نامی کسان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ چار سال قبل ہم چنئی میں کھوپرے کی نایاب قسم کی تلاش میں نکلے تھے۔ اس دوران ہمارے ایک ساتھی نے نایاب قسم کے آم سے متعلق ہمیں بتایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم اس آم کی قسم سے متعلق زیادہ نہیں جانتے تھے تاہم جب ہم نے اس کا درخت اگایا تو اندازہ ہوا کہ یہ واقعی بہت نایاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق پریہار نے آم چوری ہونے کے ڈر سے اپنے باغات کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے آم کے باغات میں سے کافی پھل چوری ہوئے تھے۔ اس لیے ہم نے اس کی سیکیورٹی کے لیے تین لوکل اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاحال ہم نے آموں کی فروخت شروع نہیں کی تاہم ایک خریدار نے ہمیں ایک آم کے 21 ہزار روپے دینے کی آفر کی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ماسکو: صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ وائٹ ہاؤس بھی نتیجہ خیز بات چیت کرنے پر راضی ہو۔ جنیوا میں دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن سے پہلی ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک انٹرویو میں ملاقات کو کافی حد تک دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم معاملات پر ایک دوسرے کو سمجھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پیانگ یانک: صدر شمالی کوریا کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ ہم امریکا سے تصادم کے لیے تیار ہیں۔حکمراں جماعت کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں اور امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں تاہم شمالی کوریا کو بالخصوص اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے امریکا سے تصادم کیلیے تیار رہنا چاہیے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: چین کی حکمران جماعت ’دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا‘ (سی پی سی) نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط اور ’چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور‘ (سی پیک) کو بہتر بنانے کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر زور دیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
نائجیريا کی ریاست کيبی ميں مسلح حملہ آوروں نے ايک اسکول کے 80 سے زائد طلبا کو اغواء کر ليا ہے۔