شام کے شمالی شہر میں حملے، 13 افراد جاں بحق 27 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


شام کے شمالی شہرعفرین میں حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ شمالی شہر پر دو حملے کیے گئے۔ پہلے حملے میں عفرین کے اقامتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دوسرے حملے میں ایک اسپتال پر گولے داغے گئے۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



رواں سال بھی صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیر ملکی حج کرسکیں گے

| وقتِ اشاعت :  


سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کا بتانا ہےکہ سعودی وزارت حج کے فیصلے کے مطابق صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔



افغان ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بغلان: افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔



ڈرونز نکالیں گے تو دنیا امریکی ایف 35 طیارے بھول جائے گی، ترک وزیر

| وقتِ اشاعت :  


انقرہ: ترک وزیر مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ہم جب ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکہ کے ایف 35 طیاروں کو بھول جائے گی۔ ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند مماک میں سے ایک ہے۔



دنیا کے امیر ترین افراد بھی ٹیکس چور

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ادارے انٹرنل ریونیو سروس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 25 امیر ترین امریکی اپنی آمدنی کے مقابلے میں کئی سالوں سے یا تو ٹیکس دیتے ہی نہیں یا نہ ہونے کے برابر دیتے ہیں۔