
ماسکو: روس کا مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی طیارہ اے این 26 کمچٹکا جزیرے کے علاقے میں لینڈنگ سے قبل لاپتہ ہوا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔ دوران پرواز طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔