
اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان میک ایفی کو ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بارسلونا کی عدالت نے جان میک ایفی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔