مقبوضہ کشمیر؛ زوردار دھماکے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں موجود کباڑ خانے میں پرانے شیلز اور گرنیڈز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں غلام محمد وانی نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔



دوسرے ممالک میں پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

| وقتِ اشاعت :  


وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے کم ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوار میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح 52فیصد تک رہی۔



احمد مسعود نے مدد کیلئے امریکی لابنگ فرم کی خدمات لے لیں: امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔



سی پیک پر کام کی سست رفتار سے چینی کمپنیاں پریشان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پینل نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ 3 برس کےدوران سی پیک پر غیر تسلی بخش کارکردگی پر چینی کمپنیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔