افغانستان میں امن کیلیے روسی کوششیں، پاکستان ماسکو اجلاس میں شرکت کریگا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد:  امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ معاہدے پرعملدرآمد میں تعطل پیدا ہونے کے بعد روس نے بھی افغانستان میں قیام امن کیلیے کوششیں شروع کردی ہیں، روسی صدر پوتن کے نمائندہ خصوصی ضمیرکابلوف کا حالیہ دورہ اسلام آباد اسی سلسلے کی کڑی تھا،روس اسی ماہ کے آخر تک ماسکو میں علاقائی ممالک کا اجلاس بلا کر افغانستان میں قیام امن کیلیے کوئی مشترکہ میکنزم تیار کرنا چاہتا ہے،پاکستان کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ اجلاس میں مدعو کیے گئے باقی ممالک میں امریکا ،چین اور ایران بھی شامل ہیں۔



بھارت کے سب سے مشہور لٹریچر فیسٹیول میں ملالہ یوسفزئی بھی خطاب کریں گی

| وقتِ اشاعت :  


بھارت کے سب سے مشہور  ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو  بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کورونا وبا کے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔



لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: شادی سے انکار پر لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا گیا۔بھارتی شہر ممبئی میں 21 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دیا گیا۔ جس سے لڑکی بری طرح سے زخمی ہو گئی۔