ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی سے دوسری مرتبہ بری

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے دارالحکومت میں ہونے پُر تشدد احتجاج میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار پر ہونے والی مواخذے کی کارروائی سے بری کردیا، یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک سال کے عرصے میں مواخذے کی دوسری کارروائی تھی۔



حوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنا خوش آئند ہے، اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے تحت حوثی باغیوں کی تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا درجہ 16 فروری کو ختم ہوجائے گا۔



پاکستان میں برطانوی امداد کے غلط استعمال کا معاملہ، انٹرنیشنل کمیٹی کا دوبارہ تحقیقات کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے برطانوی امداد کے خرچ کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات روک دی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ چین نے برطانیہ کی جانب سے چینی سرکاری ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے کے ایک ہفتے بعد بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات روک دی ہیں۔ چین کے نئے سال کے موقع پر جاری ایک بیان میں انتظامیہ نے کہا کہ ایک تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ چین سے متعلق بی بی سی ورلڈ نیوز کی رپورٹس قواعد کی ‘سنگین خلاف ورزی’ کے زمرے میں آتی ہیں، جس میں چین کے قومی مفاد اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے سے متعلق خبریں بھی شامل ہیں۔