معاہدے کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر لاجسٹک سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران کی بندرگاہ چابہار اور اٹلی بندرگاہ وینز کے درمیان عنقریب شپنگ لائن کا آغاز کردیا جائے گا۔یہ بات ایران پورٹ اینڈ شپنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ اینڈ لاجسٹک خسرو سرائی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ چابہار اور وینیز کے درمیان براہ راست شپنگ کے لائن کے قیام کے لیے ایران اور اٹلی کے درمیان سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔