کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کی خضدارکے علاقے گونی گریشہ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں 01شرپسند ہلاک،01گرفتار،اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ دالبندین میں کارروائی کے دوران ایک کمپاؤنڈ سے 1910کلوگرام منشیات برآمدکرکے قبضے میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرخضدارکے علاقے گونی کریشہ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 01دہشت گردہلاک،01کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں 02عدد ایس ایم جی اور ریاست مخالف تخریبی لٹریچر بھی شامل ہیں۔گرفتار شرپسند سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید ترین سردی میں گیس غائب ‘شہری اللہ کے آسرے پر ‘بچوں اور ضعیف العمر شہری گیس نہ ہونے کے باعث سخت ترین سردی میں بیمار پڑنے لگے‘گیس حکام نوٹس لینے سے گریزاں‘صوبے کی دولت سے صوبے کے عوام محروم تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گزشتہ تین روز سے سخت سردی کی لپیٹ میں ہے سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر غائب ہو گیا شہری گیس نہ ہونے کے باعث رضائیوں میں گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں ذلت آمیز دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خون جما دینے والی سردی میں بچے اور ضعیف العمر شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگ گئے جبکہ گیس حکام خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن ہیں شہریوں کی جانب سے احتجاج پر کوئی کان نہیں دھرا جا رہا واضح رہے
کوئٹہ:لوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج کولواہ میں ہونے والے آپریشن اور گھروں کے جلانے کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی طاقت سے بلوچستان کاکوئی بھی حصہ محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز کی کاروائیوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شہید و زخمی اور اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں دیہاتوں و گھروں کو بھی فورسز اپنی طاقت کے زور پر نظر آتش و مسمار کر چکے ہیں۔آج کولواہ کے علاقے ڈنڈار کو علی الاصبح گھیرے میں لیکر فورسز نے متعدد گھروں کو لوٹ مار کے بعد نظر آتش کردیا۔ متاثرہ گھروں میں لوگ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ فورسز اپنی شکست کو چھپانے اور کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن کو بحال کرنے کے لئے انتہائی حربوں کا استعمال کررہا ہے۔بلوچ قومی تحریک کے خلاف نیشنل پارٹی و ن لیگ فورسز کے سول ادارے کی حیثیت سے کام کر کے فورسز کی رہنمائی کررہے ہیں
بہاولپور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی تحفظات بڑھتے جارہے ہے مدارس کے خلاف اور علماء کو فورتھ شیدول میں گھسیٹا جارہا ہیں وزیر اعظم کا لبرل ازم کا نعرہ لگانا صد رممنون کا سودی نظام کے لیے راستہ نکالنے کی بات کرنا وہ عوامل ہے جو حکومت اور ہمارے درمیان دوری کا باعث بنتے جارہے ہیں وہ بہاول پور میں مقامی رہنماء ارشد خان کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے امیدوار علامہ شفقت الرحمن اور کوآڈی نیٹر ڈاکٹر عارف خان بھی ان کے ہمراہ تھے حافظ حسین احمد نے کہا کہ کراچی میں مائنس ون کی بات ہوئی تو اس کے جواب میں لندن سے مائنس آل کی بات کی گئی تو جے یو آئی نے مائنس آل کو روکا ،کل تک اسامہ ایک بہانہ تھا تو آج داعش اور دیگر بہانے تلاش کیے جارہے ہیں
کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جما عتوں نے معاہدہ مری کو حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے درمیان معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاہیے کچھ بھی ہو حالات میں بدستور بہتری آنی چاہیے ، چہرے اور عہدے بدلنے سے تبدیلی نہیں آیا کرتی ، نواب ثناء اللہ کے دور حکومت سے متعلق قبل از وقت کچھ کہنا درست نہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ، جماعت اسلامی بلو چستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات آغا حسن ایڈووکیٹ ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور جمعیت علماء اسلام (نظریاتی ) کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالقادر لونی نے گزشتہ روز( آئی این پی)
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بابا خیر بخش مری کی بیوہ، حیر بیار مری اور مہران مری کی والدہ کی وفات پر اُن سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب مری کی بیوہ نے ان کی زندگی میں ہر مشکل میں ساتھ دیا اور بالاچ جیسے عظیم فرزند کو جنم دیکر ان کی شہادت کو بھی بلوچ قومی تحریک کیلئے برداشت کرکے ایک عظیم ماں ہونے کا ثبوت دیا۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ڈنڈار میں بی این ایم کے کارکنوں سراج بلوچ اور آسمی بلوچ کے گھروں کو پاکستان فوج نے حملہ کرکے جلا ڈالا ۔ ڈنڈار و گرد و نواح میں پاکستان چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کی منظوری کے بعد آپریشن میں ایک شدت لائی گئی ہے، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اس راہداری و سڑک منصوبے کے راستے میں آنے والے تمام گھروں کو مسمار کرکے
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات وزیر اعلیٰ نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواب ثنا اللہ خان زہری سے ملاقات کی اس موقع پر دونون رہنماوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نواب ثنا اللہ خان زہری کو وزیر اعلیٰ نامزد ہونے پر مبارک بادپیش
گوادر : گواد ر سیکورٹی انچارج کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال بارے اجلاس کا انعقاد اجلاس میں مختلف اداروں کے سربراہان بنک افسران و دیگر کی شرکت ،گوادر مکمل طورپر سیف سٹی ہے چائینز آزادنہ طورپر نقل و حمل کررہے ہیں کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے گوادر شہر کی سیکورٹی سخت ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے تاجر برادری اورشہری خوف کے سائے سے نکل آئے شہر کے سیکورٹی انچارج بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی کا اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی انچارج بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی گوادر مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ داران اور بینکوں کے منیجرز نے شرکت کی
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر’’انسانی حقوق کا عالمی دن ‘‘ کے موقع پر بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کے عالمی ذمہ دار اداروں کی عدم توجہی کے خلاف آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔ہڑتال کے باعث بلوچستان میں کاروباری زندگی معطل رہی پہیہ جام کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی۔ہڑتال کے باعث گوادر، پسنی،اوڑماڑہ، جیونی، تربت،مند، تمپ، ہوشاپ، بالگتر،ڈنڈار، گیشکور، خاران،واشک، بسیمہ،مشکے، آواران، جھاؤ،بیلہ، حب، پنجگور، مستونگ، کوئٹہ، قلات، سوراب سمیت بلوچستان بھر کے تمام شہروں میں چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز اور دفاتربند رہے۔بلوچ نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے فورسز کی دھمکیوں کے باوجود ہڑتال کی کامیابی پر عوامی جرات کو سراہتے ہوئے
خضدار: آل بلوچستان متحدہ یونین چیئرمین کونسلران کی جانب سے مالی و انتظامی اختیارات تفویض نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ بیورکریسی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی پانچ جنوری کو وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان متحدہ چیئرمین و کونسلران ضلع خضدار کی جانب سے خضدار یونین کونسلران کے چیئرمین اور کونسلران کی جانب سے اختیارات کی عدم تفویض کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کار ڈ و احتجاجی بینرز تھے جن پر صوبائی حکومت آفیسر شاہی و اختیارات کے عدم حو الہ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کے مختلف شاہراؤں پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے خضدار پریس کلب پہنچیں خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے مقررین آل بلوچستان