کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں کوئی نظریاتی گروپ نہیں نہ کوئی شیرانی گروپ ہے صرف جمعیت علماء ایک گروپ کانام ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے جمعیت سے کوئی نہیں نکال سکتا میں پیدائشی طورپر جمعیت میں پیدا ہوں اور اسی جماعت میں مرونگا مجھے نکالنے والے پارٹی کے منشور سے ناواقف ہے پارٹی منشور میں ترمیم کی گئی
کوئٹہ: جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے رواں ماہ کے دورانیہ میں حکومتی وقبائلی عمائدین پر مشتمل وفد لندن روانہ ہوگا۔ وفد خان آف قلات آغا سلیمان داؤد، نوابزادہ براہمداغ بگٹی سمیت دیگر رہنماؤں سے مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ قبائلی وفدجن میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ خان زہری، نیشنل پارٹی کے سردار اسلم بزنجو، مشیر خزانہ میر خالدلانگو،رکن
چمن : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی وزیر ترقیات ومنصوبہ بندی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے چمن کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیمات کا افتتاح کیا ۔ جن میں کلی ملک غلام محمد لنڈی کاریز کی بنیادی ہیلتھ مرکز ، لیبر روم اور ہائی سکول میں نئے ہال ، سنزلہ کاریز میں ہائی سکول کی نئی عمارت ، کلی رحمن کہول میں مڈل سکول کے افتتاح ، کلی ابتو کاریز میں نئے بنیادی ہیلتھ مرکز ، کلی ابتو کاریز میں مڈل سکول شامل تھے ۔
خاران: خاران میں این ٹی ایس میں ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کے خلاف درجنوں بے روزگاروں نے خاران پریس کلب کے سامنے اپنی تعلیمی اسناد نذر آتش کرکے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا گیا تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ میں ایجوکیشن محکمہ کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر آنے والے امیدوار طاہر وفا ، مطالب ملازئی ، نیاز علی ، زبیر احمد محمود ، خالد محمود اور عبدالرب سے محکمہ تعلیم کی ناانصافی
نوکنڈی: ڈپٹی چیئرمین سینٹ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں نہیں کہیں اور ہوتے ہیں،صوبے میں امن وامان کی صورتحال حکومتی دعوؤں کے برعکس ہے گوادر تا کاشغرمعاہدے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھی خوشحال ہوگا ،گوادر کاشٖغر کو کالا باغ ڈیم نہ بنایا جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی ذخائر ،قدرتی وسائل سے مالامال ہے
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل صوبے کی عوام پرخرچ کرنے کی پالیسی پرعملدرآمدکیلئے کوشاں ہیں امن کے بغیرترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہمیں اپنے صوبے کے عوام کی مکمل حمایت اورمینڈیٹ حاصل ہے
کوئٹہ: طلباء تنظیموں بی ایس اوپی ایس ایف پی ایس اواور بی ایس او پجار کے رہنماؤں بی ایس او آرگنائزرجاوید بلوچ بی ایس او پجار کے چیئرمین اسلم بلوچ پی ایس ایف کے صدر ملک انعام خان کاکڑ پی ایس او کے سیکریٹری اطلاعات محمود زلاند ملک عمر کاکڑ حمل بلوچ کا ایک اہم اجلاس یونیورسٹی میں منعقد ہو ا۔جس میں تعلیم صورتحال بالخصوص جامعہ بلوچستان میں تعلیم مسائل انتظامی امور میں میرٹ پامالی سمیت مسائل زیر غور آئے۔اجلاس میں واحد قومی ادارے کو تعلیمی و علمی مسکن بنانے اور سیاسی بنیادوں پر ادارے
دنیا بھر میں سیکورٹی افواج کے بعد صحافیوں کی جانوں کو دوسروں کی بہ نسبت زیادہ خطرہ ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ دنیا بھرکے اکثر ممالک خصوصاً کم ترقی یافتہ ممالک میں صحافیوں کی ہلاکتیں بہت زیادہ ہیں پاکستان میں غیر سنجیدہ اور صحافت کے پیشہ میں کم تر معیار کے میڈیا پرسن بعض ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں ۔ کوئٹہ اور دوسرے علاقوں میں بعض واقعات ایسے بھی ہوئے ہیں کہ بریکنگ نیوز کی دوڑ میں میڈیا پرسن ہلاک ہوگئے ۔
دمشق: دومہ میں حکومتی طیاروں کی فضائی کارروائی میں 47 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عرب خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز سرکاری جنگی طیاروں نے دمشق کے مشرق میں موجود دومہ کے مصروف بازار کو نشانہ بنایا جس میں 47 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترکی سے کشتیوں کے ذریعے یونان پہنچنے کی کوشش میں رواں ہفتے کم از کم 22 پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔ یونانی حکام کے مطابق ملک کے جزیرے کیلیمنوس کے قریب کے 19 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے، جبکہ 138 کو بچا لیا گیا