بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں سے 41 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


 ممبئی / کولمبو: بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے، سری لنکا میں بارشوں سے 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ لینڈسلائیڈنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔



ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر گئی

| وقتِ اشاعت :  


 ڈالرنے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی ۔ ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد 174 روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد  174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔



امریکا کا پاکستان، ٹی ٹی پی مذاکرات پر ’خاص ردعمل‘ دینے سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے اسلام آباد کے فیصلے پر کوئی ’خاص رد عمل‘ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان افغانستان پر اب بھی ’مفاد کی صف بندی’ ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس نے نشاندہی کی کہ پیر کو پاکستان اور ٹی ٹی پی نے ملک میں برسوں سے جاری عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے بعد ’مکمل جنگ بندی‘ پر اتفاق کیا۔



امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6.2 فیصد بڑھ گیا جو تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے۔



چین میں ریکارڈ برفباری، نظام زندگی شدید متاثر

| وقتِ اشاعت :  


چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق صوبے لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے۔ صوبے جیلن اور لیاوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔



امریکا کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں، چینی صدر

| وقتِ اشاعت :  


چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکامیں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا ۔



بھارت میں افغان اجلاس : پاکستان کے بعد چین کا بھی شرکت سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: بھارت کو ایک بار پھر اُس وقت سفارتی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان کے بعد چین نے بھی افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ پاکستان کے بعد چین نے بھی بھارت میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر ہونے والے ’دہلی ریجنل سیکیورٹی ڈائیلاگ‘ میں عین موقع پر شرکت سے معذرت کرلی۔



افغان وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔



ایران نے جوہری معاہدے پر امریکا سے ضمانت مانگ لی

| وقتِ اشاعت :  


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اس بات کی ضمانت دینی چاہیے کہ امریکا میں کوئی بھی انتظامیہ عالمی اور بین الاقوامی قانون کا مذاق نہیں اڑائے گی اور معاہدوں سے دستبرداری کے ان طرز عمل کو نہیں دہرائے گی۔



تجارتی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کو شش کرینگے، پاکستان ایران

| وقتِ اشاعت :  


تہران /کوئٹہ :  پاکستان اور ایران کے درمیان مقرر کردہ تجارتی اہداف کے حصول کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جس کے دونوں ممالک کی صنعت و تجارت اور دیگر شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی وفد نے ایرانی وفد سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔