چیف الیکشن کمشنر: انتخاب کیلئے فون پر مشاورت کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : دیگر مصروفیات کی بناء پر وزیراعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقات مشکل ہے اور ان کے درمیان اس حوالے سے ٹیلیفون پر مشاورت کیے جانے کا امکان ہے۔



ارسلان افتخار، عمران کی نسشت سے انتخابات لڑنے کے خواہشمند

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے الزامات کے تبادلے کی سیاست کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست سے انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔



قلعہ سیف اللہ میں تین لاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


قلعہ سیف اللہ : قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں تین لاشیں برآمد ہوئی ۔لیویز کے مطابق منگل کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی شنہ میں مرادخان نامی کے گھرسے خاتون اوردوبچوں سمیت تین لاشیں برآمد ہوئی



آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اتوار کے روز اپنے امریکی دورے کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکوم) کے کمانڈر جنرل لائڈ جے آسٹن سے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان میں کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔



عمران خان نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں دہشت گردی کا تہیہ کررکھا ہے، پرویز رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ملک میں امن نہیں بلکہ انارکی چاہتے ہیں جہاں وہ بل اور ٹیکس ادا کئے بغیر رہ سکیں جبکہ انہوں نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں دہشت گردی کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کچھ دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔