انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، 13 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


جکارتہ: انڈونیشیا کے ماؤنٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے  13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں راکھ اور دھویں سے اندھیرا چھا گیا جبکہ ہزاروں افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔



امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدر نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آ گئے جس کی نیویارک گورنر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔



اومی کرون 20 سے زائد ممالک میں پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون 20 سے زائد ممالک تک پھیل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔