کوئٹہ : بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ ہونے پر سزائے موت کے دو قیدیوں سگے بھائیوں کی سزا پر عملدرآمد آخری لمحات میں روک دیا گیا۔ مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری کے مطابق سزائے موت کے مجرمان دو سگے بھائی میرواورعلی گل کو جمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔