
خونریز جھڑپوں کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کےدرمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔دارالحکومت یریوان سے آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اور اب آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال نسبتاً بہتر ہے۔