ورلڈکپ :ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دیکر چھٹی بار فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل  میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔ پہلے ہی ہاف میں میسی… Read more »



ریکوڈک قا نو ن سازی، بی این پی نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی ، اختر مینگل نے مو لانا فضل الرحمان کو تحفظا ت سے آگاہ کر دیا ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاق نے بلوچستان اورسندھ اسمبلی کی قراردادوں کوبنیاد بناکر صوبے کے اختیارات کوسلب کیا ہے بلوچستان کے مسائل اور حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اگر فوری طورپر ریکوڈک معاملے پر قانون سازی کو واپس نہ کیا گیا تو امکانات ہیں کہ ہم حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کی رات نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔



وزیر اعلیٰ کی کر سی کو داؤ پر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلو چستان کے حق میں بنا یا ہے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وفا قی ٹیکسزپر چھوٹ دی ہے لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافز العمل رہیں گے،وزیر اعلیٰ کی کر سی کو داؤ پر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلو چستان کے حق میں بنا یا ہے،



سینٹ اجلاس، اپوزیشن کے شور شرابہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا بل منظور، بلوچستان کے سینٹرز کی مخالفت۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز کے احتجاج اور شور شرابے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن اور تحفظ کا بل منظور کر لیا گیا۔



ای سی سی اجلاس،بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے سے6سال میں 71کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا عزم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حکومت بلوچستان کو ریکوڈیک منصوبہ سے 6 سال میں 71 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مجموعی فنڈنگ کا عزم کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت زوم کے ذریعے منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے ریکو ڈیک منصوبے سے متعلق دو اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جس کے بعد ریکوڈیک منصوبے کے جلد آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔



ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کیا غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا پھر بھی لوگ تنقید کرتے ہیں،قدوس بزنجو 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تنقید کی کبھی پرواہ نہیں کی تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں ہم بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے ایک سال کی مدت میں ترقی کے بہت سے اہداف حاصل کئے لیکن ابھی تک بہت کچھ کرنا باقی ہے اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کے عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں



ماضی کی حکومتوں پر تنقید نہیں کرونگا ، ہم نہیں چاہتے کہ جب ہم اقتدار سے الگ ہوں تو لوگ مٹھائیاں بانٹیں ، قد وس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں پر تنقید نہیں کرونگا ہم نہیں چاہتے کہ جب ہم اقتدار سے جائیں تو لوگ میٹھائیاں بانٹیں ہم چاہتے ہیں جب ہم جائیں تو لوگ خوشی سے الوداع کہیں اور ہمیں یاد رکھیں، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی، صوبے میں صحت کارڈ کا اجراء کرنے جارہے ہیں۔



بلوچستان اسمبلی نے ریکوڈک کے اختیارات وفاق کو دیدئیے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور حوصلہ افضائی کی بابت قانون سازی سے متعلق اختیارات کو پارلیمنٹ کے سپرد اور ریکوڈک مائننگ کمپنی اور اسکے شیئر ہولڈرز کے ساتھ تنازعات کے تصفیہ کے حوالے سے 7قوانین میں صوبائی حکومت کی ایگز یکٹو اتھارٹی وفاق کے سپرد کرنے سے متعلق دوآئینی قرار دادیں منظور کرلیں۔ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کااجلاس سوا دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے وزیر برائے محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد انضباط کار مجریہ1974کے قاعدہ 180کے تحت تحریک پیش کی کہ آئین کے آرٹیکل 144کے تحت آئینی کر قرار داد پیش کرنے کی منظوری دی جائے