کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان: بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ،مزید گیارہ قمیتی جانیں چلی گئیں ،سبی نصیر آباد کچھی لہڑی اور گردو نواح میں سیلاب سے درجنوں دیہات زیرآب اگئے ۔ہزاروں لوگ بے گھر جبکہ مال مویشی اور فصلیں تباہ ہوگئیں ۔لسبیلہ میں متبادل راستے بہہ جانے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال بحال نہ ہوسکا ،جبکہ سیلابی ریلوں میں سڑکیں بہہ جانے سے اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ صوبے کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوچکا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 11افراد جاں بحق اموات کی تعداد 199جبکہ زخمیوں کی تعداد81ہوگئی صوبے میں 19ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو موسیٰ خیل سے 10جبکہ قلعہ عبداللہ سے ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 199ہوگئی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل جبکہ 15جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں 10مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19ہزار 762ہوگئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) نے یوم پاکستان ( 14th August ) کے موقع پر ٹھوس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط معاشی قوت بننے کیلئے ہم نے مشترکا جدوجہد کرنی ہے، ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط قوت بنانا ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں کشکول توڑنے کیلئے ہم سب ایک ہوجائیں۔
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 75واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے اور سادگی کے ساتھ منایا جائیگا، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جشن آزادی منانے کے لئے سڑکوں پر نوجوانوں اور فیملیز کا رش امڈ آیا ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آج پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور اس سے ہونے والے نقصانات کے باعث امسال جشن آزادی بھر پور مگر سادہ و پر وقار انداز میں منایا جارہا ہے بلوچستان میں یوم آزادی کا آغاز کوئٹہ میں 21توپوں کی سلامی سے ہوگا
کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان: بلوچستان میں مون سون بارشوں کانیا طوفانی سلسلہ شروع ہوگیا ۔صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے چھ افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔کوئٹہ کراچی شاہراہ پھر بہہ جانے سے ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ بعض دیگر علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں ایک خاتون سمیت چار جبکہ ژوب میں ایک بچی کی سیلاب کے باعث اموات کی تصدیق ہوئی ہے ۔سوراب و گردو نواح میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی رپورٹ کی گئی ہے ۔جہاں فصلیں تباہ اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں ۔قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں بارشوں سے ، گھر، پل، مویشی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں،صوبائی حکومت نے بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔
اسلام آ باد : چین کے سفیر نونگ رونگ سے جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفورحیدری نے گوادر سمیت بلوچستان کے مسائل کو چین کے سفیر کے سامنے اجاگر کیا اور بتایا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے سی پیک کا مکمل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔