بلوچستان بارش کی تباہ کاریاں جاری مزید 10افراد جاں بحق درجنوں زخمی، مختلف علاقو ں میں سیلابی ریلے سٹرکیں بہہ گئیں، کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کوئٹہ:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال اوربلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی. وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔



بلوچستان کی ترقی پائیدارامن کیلئے ضروری ہے شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی ملک سے غربت و افلاس کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے بے حد ضروری ہے،گوادرسمیت پورے بلوچستان کو ترقی کے سفر میں دیگر علاقوں کے ہم پلہ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہاربلوچستان اور گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔



ؓبلوچستان ، بارشوں سے 16افراد جاں بحق درجنوں زخمی کوئٹہ آفت زدہ قرار مزید بارشوں کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


 کوئٹہ: بلوچستان میںچوبیس گھنٹوں کے دوران سیلابی ریلوں سے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے ، پانی میں بہنے اور ڈوب جانے کے واقعات میںسولہ افراد جاں بحق ، بیس سے زائد زخمی ہوگئے ،کوئٹہ آفت زدہ علاقہ قرار ایمرجنسی نافذ ، بولان ، لسبیلہ ،قلعہ عبداللہ کی ندی نالوں میں طغیانی، کئی شاہراہوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا ،توبہ اچکزئی میں چرواہا 200مال مویشی کیساتھ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر بھوسہ منڈی میں گہرے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوبنے والی بچی کو چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی تلاش نہیں کیا جاسکا۔محکمہ موسمیات نے سات جولائی تک کوئٹہ، قلات،خضدار، آوران، لسبیلہ، خاران، نصیرآباد، سبی، زیارت،ڑوب، بارکھان،لورالائی، کوہلو، پنجگور،تربت اورگوادرمیں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔



دہشتگرد عدم تحفظ کی شکار خواتین کو استعمال کر رہے ہیں،شرجیل میمن

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ سندھ شرجیل انعام میمن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے دہشت گردانہ مقاصد کیلئے عدم تحفظ کا شکار خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے اس کارروائی کو عمل میں لانے کیلئے ادویات کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔



بلوچستان بھر میں طوفانی بارشیں، 6افراد جاں بحق 13زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگاران) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث 6افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے،بولان کے علاقے گشتری ندی میں سیلابی ریلہ آنے کے باعث پانچ افراد کو پانی بہہ کر لے گیا، ضلع بلولان میں سیلابی ریلے کے خطرے کے پیش نظر ضلع بولان قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے،کوئٹہ شہرکا بڑا حصہ بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا،شہرکی سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرتی رہیں سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے۔صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کے مطابق کوئٹہ میں پیر کو ہونے والی مون سون کی بارش کے باعث 6افرادجاں بحق جبکہ 13زخمی ہوئے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈیم میں 2بچیوں کے ڈوبنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی تاہم رات گئے تک پی ڈی ایم اے کے غوطہ خور جائے وقوعہ پرنہیں پہنچ سکے دوسری جانب پیر کو ہونے والی بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے 33فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہر کا بڑاحصہ تاریکی میں ڈوب گیا 10گھنٹے کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کو بارش میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا کیسکو (واپڈا) متاثرہ فیڈروں کو رات گئے تک بحال کرنے میں ناکام رہا۔ترجمان کیسکو کے مطابق شہرکے 22فیڈرٹرپ جبکہ 11فیڈر حفاظتی طور پر بندکئے گئے ہیں کوئٹہ میں بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کرتی رہیں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے شہر کے نواحی علاقے سریاب،مشرقی بائی پاس،ہزارگنجی، شیخ ماندہ اورملحقہ علاقوں میں کچی آبادیاں ہونے کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے۔



بیرونی سازش ‘‘میر جعفروں’’ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ہٹانے کی سازش امریکا کے ساتھ اندرونی میر جعفروں نے ملکر کی ہے کیونکہ جب تک اندرونی میر جعر ساتھ نہ دے رجیم چیج کامیاب نہیں ہوسکتی۔