تربت: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سنیئرنائب صدر، سابق صوبائی وزیرمیر غفور احمدبزنجو نے کہاہے کہ پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کی بی این پی کے ساتھ انضمام یا اتحاد کے حوالے سے معاملات فائنل کرلئے گئے ہیں اس سلسلے میں کارکنان سے مشاورت کے بعد ہی انضمام یا اتحادکافیصلہ کرلیاجائے گا، پی این پی… Read more »
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے 25 ستمبر کو یوم قارئین قومی اخبارات منانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے صحافت ہمارے ملک اور معاشرے کا چوتھا ستون ہیں جو معاشرے شعور اور آگہی رکھتے ہیں ان میں پڑھنے کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے اور وہ بہتر طور سے اپنے فرائض اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی سے باخبر ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد سچی اور مستند خبروں کو آگے پھیلانا ہے اور افواہوں اور جھوٹی خبروں کی نفی کرنا ہے کیونکہ کہ ایسی خبروں سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کو تصدیق کیے بغیر انہیں عوام تک پہنچایا جاتا ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے یہ دور انفارمیشن وار فیئر کا ہے غلط خبروں کے پھیلانے سے معاشرے میں انتشار کو فروغ ملتا ہے،
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بلوچستان زرعی بحالی پلان اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زراعت کے شعبے کی بحالی کے لیے کسانوں کو 15.83 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر صوبوں کو دیکھتے ہوئے سبسڈی کو مزید بڑھایا جائے گا صوبائی وزراء میر اسد اللہ بلوچ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ،سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر اور سیکرٹری خوراک ایاز خان مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو سیکریٹری زراعت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی بحالی پلان بلوچستان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی بیجوں پر حکومت کسانوں کو 6.71 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور فرٹیلائزر پر کسانوں کو 6.47 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب بھی یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں سیلاب سے متاثرہ سندھ یا پنجاب کسی علاقے کا دورہ کررہا ہوں، کوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم دوچار ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ایک ہفتے کے دوران اسہال،ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلدکے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 37ہزار 9سو 60کیسز رپورٹ۔ حکومت بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 31اضلاع میں وبائی امراض پھو ٹ پڑے ہیں ان اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ لسیبلہ، نصیر آباد، کچھی،جھل مگسی، صحبت پور، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، خضدار، ڈیرہ بگٹی،چمن،قلعہ عبداللہ ہوئے ہیں جہاں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائمقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کے زیر صدارت تلا وت کلام پا ک سے شروع ہو ا تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرملک نصیر شاہوانی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے مقامی زمینداروں کونقصان ہورہاہے ہمارے پاس اتنی پیازموجود ہیں جو پوری ملک کی ضرورت پوری کرسکے،وفاقی حکومت ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر پابند ی عائد کردیں،
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی صورتحال کی بہتری کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہاہوں متاثرین کی بروقت امداد و بحالی،سیلابی پانی کی نکاسی اور وبائی امراض کی روک تھام اولین ترجیح ہے جسکے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور صوبائی وزیر میر سکندر عمرانی سے نصیر آباد ڈویژن کی سیلابی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، صوبائی سطح پر تمام عہدوں پر فائزرہنے کا شرف حاصل ہے کبھی کسی عہدے کے پیچھے نہیں بھاگا کسی کا دشمن نہیں ہوں جہاں غلط کام دیکھا وہاں ڈٹ کر کھڑا ہوا، ملکہ الزبتھ نے ثابت کیا کہ اگر عہدوں اور منصب پر رہ کر کام کیا جائے تو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے