سیلاب کے بعد سے 8 لاکھ پاکستانیوں کو بھوک کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک/اسلام آباد(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سالِ گزشتہ کی آخری سہ ماہی میں پاکستان کے تین صوبوں کے دیہی اضلاع میں86 لاکھ افراد کو خوراک کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مون سون کے بدترین سیلاب نے ملک کو متاثر کردیا تھا۔



وزیراعلیٰ نے سات پسماندہ اضلاع کی خصوصی ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے سات پسماندہ/غریب اضلاع کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ آدھی آدھی لاگت کی بنیاد پر خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2.50 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے ان اضلاع کو خصوصی ترقیاتی اقدامات جو پاکستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع میں آتے ہیں کے انتہائی غربت کے خاتمے کے پروگرام کے لیے منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسپیشل انیشیٹوز (MoPD&SI) نے منتخب کیا ہے۔



بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی فعالی کے لئے 72.864 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی فعالی کے لئے 72.864 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔مفاد عامہ کے اس کام سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔



بلوچستان میں لاپتہ افراد کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے حالیہ بحران کا ذمہ دار عدلیہ پر عائد ہوتی ہے ، سردار اختر مینگل۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ و پارٹی کے پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی اجلاس دو روزتک جاری رہا اجلاس میں ملکی، بین القوامی بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ حالیہ بحرانی حالات کی ذمہ داری خالصتا عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔



بلوچستان میں بارش ژالہ باری اور آندھی چلنے کا سلسلہ جاری کھڑی فصلیں تباہ،مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مو سلا دھار بارش،ژالہ باری اور آندھی چلنے کا سلسلہ جا ری،بارشوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ بارش سے ہونے والے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے دوران ٹوٹنے اور بہہ جانے والی پلوں میں سیلابی ریلے آنے سے کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے والی شاہراہ بلاک ہوگئی، مکران ڈویژن میں کئی۔



مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیدیا ہے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یکم مئی پر مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہے ۔