کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب وزیراعلیٰ جام کمال خان گورنر ہاؤس کوئٹہ گئے جہاں انہوں نے گور نر بلوچستان سید ظہور آغا کو اپنا استعفیٰ پیش جسے گورنر نے منظور کرلیا، گورنر ہاؤس کوئٹہ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمانوں نے وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے اور استعفیٰ منظور کئے جانے کی تصدیق کردی ہے وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہت سی سوچی سمجھی سیاسی رکاوٹوں کے باوجود میں نے بلوچستان میں مجموعی حکمرانی اور ترقی کے لئے اپنا وقت اور توانائیاں صرف کیں انشاء اللہ میں خراب حکمرانی، مالیاتی ایجنڈے کا حصہ بننے کی بجائے عزت کے ساتھ چھوڑنا چاہونگا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے کہا ہے کہ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیںلیکن لالچ اور اقتدارکی چاہ میں بلوچستان کی ترقی کے نقصانات کے ذمہ دار پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض گروپ، بی اے پی کے وفاقی چند سمجھدار اور ذمے دار لوگ ، کچھ مافیاء ہونگے۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی،جمعیت علماء اسلام ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ خواتین سمیت ارکان اسمبلی کو لاپتہ کرکے حبس بے جا میں رکھنا بدترین عمل ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان 20اکتوبر کو 33ارکان کی تحریک عدم اعتما د کی حمایت کے بعد اعتماد کھوچکے ہیں بطور جام آف لسبیلہ انہیں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیدینا چاہئے عہدے کسی کی میراث نہیں کل کے دشمن آج کے دوست اورآج کے دوست کل کے دشمن بن سکتے ہیںوزیراعلیٰ کے خلاف ارکان کی تعداد 40ہوگئی ہے انہیں اخلاقی طور پر منصب پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری،بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی،پیپلزپارٹی کے رہنما جنرل(ر) عبدالقادربلوچ نے ہفتہ کی رات اسپیکر صوبائی اسمبلی کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی کے پہاڑی سلسلے روشی میں سی ٹی ڈی کا IBO انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔مستونگ میں9 دہشت گرد ہلاک ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا تھا مبینہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم BLA بلوچ لبریشن آرمی اور BLF بلوچ لبریشن فرنٹ کے نو مبینہ دہشتگرد ہلاک اورکیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، ہار بھی گئے تو بہتر ین اپوزیشن کا کردار اداکریں گے،یہ ساری جنگ وزارتوں اور کابینہ میں آنے کیلئے ہے، ارکان اسمبلی کو ایک جگہ بیٹھا کر باہر پیرا کھڑا کرنا کس چیز کو ظاہر کررہا ہے، خطرہ ہے کہ انہوں نے ارکان اسمبلی کویرغمال بنایا ہے،بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کی اکثریت میرے ساتھ ہے اپوزیشن سے کوئی سروکار نہیں،اپوزیشن بھی سمجھ گئی جو تصویر دیکھائی گئی۔
کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ماہ جبین شیران کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں مسٹر ظہور، اسد بلوچ، اسپیکر قدوس بزنجو، کھیتران اور دیگر اپوزیشن کے لیے یہ ٹوئٹ ہی کافی ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پولیس سروس ملک کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں امن و امان کو بہت اہمیت حاصل ہے جس میں پولیس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیرتربیت پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں یہاں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔