
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام ناراض بلوچوں کو ایک مرتبہ پھر ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ بھی چاہتی ہے کہ ناراض بلوچوں سے بات کی جائے اور ہتھیار پھینک کر اور تشدد ترک کرنے والوں کے لیے ریاست نے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔