شکست خوردہ عناصر پھر کنٹینرسیاست کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں،عوام انہیں مسترد کرینگے، ن لیگ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوامی خدمت اورملک کی ترقی وخوشحالی کی سیاست ہے ۔منتخب حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور 3سال ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے



چاغی، پاکستانی سرحد کے قریب نیٹوفورسز کی بمباری ،15طالبان ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


چاغی: پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ (ساملی کوہ )کے قریب نیٹو فورسز کی بمباری سے 15طالبان ہلاک، جن میں غیر ملکی جنگجوؤں کے شامل ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ ان میں سے ایک بسم اللہ نامی شخص کا تعلق برابچہ پاکستان سے ہے



کوئٹہ سمیت شمالی مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشیں، ہرنائی میں 20افراد بہہ گئے،5کی لاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ہرنائی میں 20افرادکو سیلابی ریلا بہا لے گیا، سیلاب کی نظرہونے والوں میں 8افراد کو نکال لیاگیا، جن میں پانچ لاشیں شامل ہیں، مذکورہ افراد ہرنائی کے علاقہ زرد آلو ،سپلیزہ تنگی میں پکنک منانے آئے تھے ، دریائے ناڑی میں طغیانی 70ہزار کیوسک کاسیلابی ریلہ گزر ا ہے،



وزیراعظم کا بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی کشمیریوں کے علاج کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے اور اس دوران ان کے قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔



خشک سالی اور بجلی لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ ہوچکا ہے ،بلوچستان اسمبلی میں صوبہ کو آفت زدہ قرار دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں بجلی لوڈشیڈنگ خشک سالی اور زیر زمین پانی کی سطح نیچے گرنے کے باعث زراعت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر صوبے کوآفت زدہ قرار دینے بارے مشترکہ قرار داد منظور کرلی ۔قرار داد ایوان میں پرنس احمد علی نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کی معیشت کا70فیصد انحصار زراعت پر ہے جبکہ ضلع لسبیلہ جو صوبے کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے بدقسمتی سے خشک سالی کی وجہ سے ضلع لسبیلہ کی زراعت اور مال مویشی تباہ کن حد تک متاثر ہوئے ہیں



پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں کریش لینڈنگ،طالبان نے عملہ کو یرغمال بنالیا

| وقتِ اشاعت :  


کابل : افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ لوگر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس پر عسکریت پسند وں نے اس پر سوار 6افراد کو پکڑ لیا۔جمعرات کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق صوبائی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالولی وکیل کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے ضلع آزرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد عسکریت پسندوں نے ہیلی کاپٹر میں سوار



پرامن بلوچستان کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، ہم اپنے نوجوان انجینئروں اور ہنر مند افراد کو سی پیک کے منصوبوں میں روزگار کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے۔



اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ کیا جاچکا ہے اور ہم امن کے متلاشی ہیں تاہم دوستانہ تعلقات کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔