کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نواب ثناء اللہ زہری، نواب اسلم رئیسانی، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری سمیت دیگر نے صوبے بھر میں چیک پوسٹوں پر عوام کو گھنٹوں روکنے ، بجلی کی عدم فراہمی ، بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ،