ماناما/خرطوم/ برلن: سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد خطے میں صورت حال تناؤ کا شکار ہے جس میں اب بحرین نے اور سوڈن نے بھی ایران سے سفارت تعلقات منقطع کردیئے ہیں جب کہ سوڈان نے ایرانی سفارت کار ملک چھوڑنے اور متحدہ عرب امارات نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایران میں سعودی سفارت خانے کو نذر آتش کیے جانے کے خلاف احتجاجاً سعودی اتحادی خلیجی ملک بحرین نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی سفارت کار کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے حکم دے دیا ہے۔
لندن: بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بلوچستان پر تسلط کر نے کے بعد افغانستان میں بھی طالبان کے ذریعے اپنی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان بلوچستان میں اپنی باقاعدہ فوج کو ایف سی کے وردی پہنا کر کاروائیاں کرتا ہے اور افغانستان میں اپنے فوجیوں کو طالبان کے بھیس میں بھیج کر وہاں افغانوں کی قتل و غارت گری کر رہی ہے۔ افغانستان کو بھی سمجھنا چاہیے کہ بلوچ اور افغان عوام کا حقیقی دشمن پاکستان ہے ۔ بلوچ قوم دوست رہنما نے مزید کہا کہ پانی پت کی لڑائی میں افغان اور بلوچ شانہ بشانہ لڑ ے تھے آج ایک مرتبہ پھر تاریخ بلوچ اور پشتون قوم سے یہ تقاضا کر رہا ہے کہ وہ متحد ہو کر اپنے مشترکہ دشمن پاکستان کے بلوچستان اور افغانستان میں بلوچ اور پشتون کی قتل و غارت گری کو روکیں۔ آج پاکستان بلوچ قوم کو معاشی معاشرتی حوالوں سے کمزور کر کے افغانستان پر طالبان کے زریعے فوج کشی کر رہی ہے ۔ ۱۸۳۹ میں برطانیہ نے ہندونستان کے بعد جب افغانستا ن پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھا
بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سنیچر کو پٹھان کوٹ کے ایئر بیس پر حملہ کیا جس میں چار حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی ایئر بیس پر سنیچر کی صبح ہونے والے حملے کے بعد پھر سے فائرنگ… Read more »
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ سال 2016ء قومی یکجہتی اور دہشتگردوں سے نجات کاسال ہوگا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان کادورہ کیا،آرمی چیف کوبلوچستان باالخصوص مکران ڈویژن میں سیکورٹی کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف کوبتایاگیاکہ مکران ڈویژن میں عسکریت پسندی بہت حدتک کم ہوگئی ۔آرمی چیف نے راہداری منصوبے کاجائزہ لیا۔انہوں نے مکران کوامن وامان کی صورتحال پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گوادرکے تحفظ کیلئے مقامی حکومت کاہرممکن تعاون کریں گے ،گوادرکو مقامی اورغیرملکی افرادکیلئے محفوظ شہر بنایا جارہا ہے ،ان کاکہناتھاکہ ان منصوبوں سے لوگوں کی زندگیوں میں استحکام آئے گااورمقامی لوگوں کوبھرپورفائدہ ہوگا۔انہوں نے پاک فوج قانون نافذکرنے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے امن وامان سے پوری قوم کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے زوردیاکہ بلوچستان میں انجینئرز،مزدوروں کے تحفظ کوہرحالت میں یقینی بنایاجائے
گوادر: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سال 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچے، انہوں نے تلار اور تربت کا دورہ بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی، جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے سال 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا
لاہور: کراچی کے بعد پنجاب کے دارالحکومت میں بھی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خواتین ونگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سپرنٹنڈنٹ مہرجاوید نے حساس اداروں کو اپنا بیان قلمبند کرایا ہے جس کے مطابق ان کی اہلیہ فرحانہ عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش سے رابطے میں تھیں اورانہوں نے داعش میں شمولیت کے لئے کئی لوگوں کو اس کی ترغیب بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے
ژوب : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چائنا مغربی اقتصادی راہداری سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی وابستہ ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ژوب مغل کوٹ سیکشن اور قلعہ سیف اللہ ویگم شاہراہ کے اپ گریڈشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی دینے اور سڑکوں کا جال بچھانے کے لئے وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو آمدورفت کے آسان ذرائع میسر ہوں گے بلکہ بلوچستان کی زرعی اور معدنی ذخائر کو ملک اور دیگر ممالک کی منڈی تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب مغل کوٹ روڈ کی لمبائی 81 کلومیٹر ہے جس پر 9 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ قلعہ سیف اللہ ویگم روڈ کی لمبائی 128 کلومیٹر ہے اور اس پروجیکٹ پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی جو2017ء تک پایہ تکمیل تک پہنچے گی
ژوب: وزیر اعظم نواز شریف نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بلوچستان کے ضلع ژوب میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نے شاہراہ این 50 کے ژوب سے مغل کوٹ سیکشن اور شاہراہ این 70 کے قلعہ سیف اللہ سے ویگم رُد سیکشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا
مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان میں نادرا دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے. دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں چئیرمین کونسل مولانا محمد خان شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی میں جھڑپ ہوئی۔ مولانا محمد خان شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی کے درمیان جھڑپ اجلاس میں پیش کیے گئے ایجنڈا پر ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایجنڈے میں پوائنٹ نمبر 13 قادیانوں کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ نقطہ مولانا اشرفی کے کہنے پر ڈالا گیا ہے. ایجنڈے پر مولانا شیرانی نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے آئین کے تحت غیر مسلم ہیں. مولانا اشرفی نے مؤقف اختیار کیا کہ قادیانوں کے غیر مسلم ہونے پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں لہذا اس کو ایک شخص کے نام سے کیوں منسوب کیا گیا