بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہندوواپس آرہے ہیں،ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہپاک چائنا اقتصادی راہداری سے پورے خطے پر مثبت معاشی اثرات مرتب ہونگے، یہ عظیم منصوبہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، چین کے سرمایہ کار بلوچستان میں موجود معدنیات، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں موجود مواقعوں سے استفادہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے صوبہ ہنا ء کے نائب گورنر ہی باؤ ژنگ (Mr. He Baoxiang) کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے سرمایہ کاروں اور حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کی حکومتوں اور عوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تاریخی رشتے قائم ہیں، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا سچا دوست اور ہمدرد رہا ہے



ترقی کی آڑ میں مقامی آبادی کو بیدخل کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں پارلیمانی کمیٹی اقتصادی راہداری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : تر قی کی آ ڑ میں مقامی آبادی کو بے دخل کر نے کا تا ثر قطعی طور پر درست نہیں ۔ایکسپر یس وے کے منصو بے سے ماہی گیر وں کے روزگار پر کوئی اثر نہیں پڑ ے گا۔ گوادر ملک کی تر قی کا دروازہ ہے۔ سب سے پہلے یہاں کی مقامی آبادی کوثمرات ملنی چا ہےئے مقامی آ بادی کے خدشات اور تحفظات وزیراعظم پاکستان اور چینی سفیر کے سامنے پیش کر ینگے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے پا ک چائنا اقتصاد ی راہداری کے چےئر مین اور اراکین کو بلد یاتی نمائندوں اور سیا سی جماعتوں کے رہنماؤں کو یقین دہانی۔ گزشتہ روز یہاں گوادر میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین بابو گلاب



میری ہلاکت کی خبر پروپیگنڈہ ہے قومی تحریکیں ایک فرد کی ہلاکت سے ختم نہیں ہوتیں، ڈاکٹر اللہ نذر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت میری ہلاکت کی غلط خبر چلاکر پروپیگنڈہ کررہی ہے، میں زندہ ہوں اور جدوجہد کررہاہوں، ایک فرد کے ختم ہونے سے قومی تحریکیں ختم نہیں ہوتیں،بلوچ قوم بہت جلد آزاد بلوچستان کو دنیا کے نقشے پر دیکھے گی، آج بلوچ قوم کے پاس مضبوط آزادی پسند تنظیم موجود ہے جو اس تحریک کو آگے بڑھارہی ہے جو بلوچ قوم کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے نامعلوم مقام سے اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہاہے کہ حکومت میری ہلاکت کی جھوٹی خبریں چلاکر پروپیگنڈہ کررہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ ہوں ایک فرد سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں



ترکی کے خلاف جنگ نہیں لڑینگے،روس

| وقتِ اشاعت :  


ماسکو: روس کے وزیرخارجہ لارؤف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے خلاف جنگ نہیں کرے گا اس کے باوجود کہ ترکی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اشتعال انگیزی کی ہے۔ ریاستی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ یہ ماننے کوتیارنہیں ہیں کہ منصوبہ بندی کے تحت روسی جنگی جہاز پر حملہ نہیں ہوا۔ لارؤف نے اپنا مجوزہ دورہ انقرہ منسوخ کردیا اور کہا کہ ہم سنجیدگی کے ساتھ سوچ رہے ہیں کہ ترکی کے ساتھ تمام تعلقات پر نظرثانی کی جائے کیونکہ انقرہ کا حملہ جارحانہ اور بدنیتی پر مبنی تھا۔ ہمارا طرز عمل ترکی کی طرف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہماری طرف سے ترکی کے رہنماؤں سے سوالات ہیں۔ ترکی نے روسی جنگی طیارہ مارگرایا



ترکی نے روسی جنگی طیارہ مار گرایا

| وقتِ اشاعت :  


انقرہ ، ماسکو: دنیا کے خطرناک ترین خطے مشرق وسطی میں ترکی کے ایف 16طیاروں نے میزائل سے حملہ کرکے روسی جنگی جہاز کو شام کی حدود میں مار گرادیا دیر سے اطلاعات ترکی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہوا باز جہاز سے کود گئے تھے اور زندہ ہیں اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ ان میں سے ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے ادھر روسی صدر نے حادثے کی مذمت کی ہے اور اسے روس کی پیٹھ میں چھر ا گھوپنے کے مترادف قراردیا ہے ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو 10بار وارننگ دی گئی تھی اور اس پر ترکی کی سرعہ کے صرف 4کلو میٹر کے فاصلے پر مار گرایا گیا



بندوق کی نوک پر مذاکرات نہیں کرسکتے بلوچستان میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ریفرنڈم کیاجائے، براہمدغ بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ براہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کی نوک پر کسی صورت مذاکرات نہیں کرینگے، بلوچستان میں آپریشن میں بلوچوں کے قتل میں ملوث جرنیل اور سیاستدانوں کو سزا دی جائے ، پاکستان نہیںآرہا، کون کس کے ساتھ ہے بلوچستان میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی زیرنگرانی ریفرنڈم کیاجائے خود پتہ چل جائے گا کہ بلوچ قوم کیا چاہتی ہے۔ ان خیالات کااظہار نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے ملکی نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کیا۔ نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے کہاکہ 50 سالوں تک بلوچوں نے کوشش کی کہ پاکستان کے ساتھ کسی نہ کسی طریقے سے رہ سکیں مگر ہمیشہ بلوچوں پر آپریشن کیا گیا اور نئے جرنیل دوسرے جرنیل کو اس کا ذمہ دار ٹہرایا۔



انقلابی نہیں نہ انقلاب لانے کی پوزیشن میں ہوں، بلوچستان میں مفاد پرست کلاس ترقی میں رکاوٹ ہے ،وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ وہ انقلابی نہیں کاش انقلابی ہوتے تو بلوچستان میں انقلاب لاتے تاہم انکی پوزیشن بھی انقلابی نہیں ، انکا کہنا ہے کہ بلوچستان میں منفی جکچر موجود ہیں جس کے تحت ایک مفاد پرست کلاس ہے جو صوبہ میں اسٹیٹس کو کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اچھے کاموں میں رکاوٹ ڈالانا چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں خصوصی انٹرویو کے دوران کیاانکا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اکثریت میں نہیں ہے اسلئے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی لی جاتی اور سمجھوتہ بھی کرتے ہیں ،منفی گروپ کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہناہے



برسلز میں ’دہشت گردی کا خطرہ‘، سکیورٹی ہائی الرٹ

| وقتِ اشاعت :  


بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کا مرکزی علاقہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث ویران ہوگیا ہے۔ چند گھنٹے قبل پیرس جیسے حملوں کے خدشات کے اظہار کے بعد شہر کے ریستوران اور دیگر مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں اور مبینہ شدت پسند صالح عبدالسلام کی تلاش جاری ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ خودکش بیلٹ سے مسلح ہیں



بلوچستان میں مزاحمت کے خاتمے کیلئے وسائل پر اختیار دیناہوگا،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے ، طاقت مسائل کا حل نہیں، صوبے میں بیرونی مداخلت موجودہے، مزاحمت کے خاتمہ کے لیے احساس محرومی کا خاتمہ ضروری ہے، مزاحمت کاروں کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، ہمارے خطے کے تنازعات کی زد میں ہونے کی وجہ سے یہاں پر کنفلیکٹ اکانومی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سیکورٹی اینڈ وارکورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔ کورس میں23دوست ممالک کے 38سینئر فوجی افسران بھی شریک ہیں۔



گوادر فری زون، زمین کے مالکوں کو رقم کی ا دائیگی نہ ہوسکی ،سینٹ کمیٹی میں انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت خطے بھر کیلئے گیم چینجر اقتصادی راہداری کے اہم ستون گوادر میں فری زون کی مد میں حاصل کی جانے والی زمین کے مالکوں کو تاحال حکومت کی جانب سے رقم نہ دی جاسکی جبکہ کراچی ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ کی فیزیبلٹی رپورٹ ٹھیک نہ ہونے کے باعث قوم کے اربوں روپے ضائع ہورہے ہیں جمعرات کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کا پہلا اجلاس سینیٹر محمد علی خان سیف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا