کوئٹہ : بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں جیونی کے مشہور بلوچی شاعر جی آر مْلا کے نام سے منسوب پبلک لائبریری کی تعمیر میں انتظامی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام کے مفلوجی کی باعث لائبریریوں کو اہم کردار حاصل ہے اور اسی سلسلے میں جیونی کے واحد پبلک لائبریری کی زیرِ تعمیر عمارت کا کھنڈرات کی شکل اختیار کرنا نہایت ہی تشویشناک ہے۔