حاجی نواز مینگل کا اغواء انتظامیہ کی ناکامی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل اور غلام نبی مری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ رات ڈیرہ مراد جمالی میں پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہنواز مینگل کے بڑے اور مقامی مل کے مالک حاجی محمد نواز مینگل کو اغواء کرنے والے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت ضلعی انتظامیہ یہاں کے عوام ، تاجر برادری کو تحفظ فراہم کر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔



بی ایس او کی تاریخی جدوجہد قومی میراث ہے، ظریف رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) لمز اْتھل زون کا ذونل اجلاس بی ایس او کے مرکزی آرگنائزر ظریف رند کی زیرِ صدارت لمز یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی ممبران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ 



بلوچستان اسمبلی،بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات لینے سے انکار پر یونیورسٹی حکام طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں خواتین کاکس کا قیام عمل میں لا ئے جانے کی تجویز منظور ،بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے نوہزار طلباوطالبات کے بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات لینے سے انکار پر یونیورسٹی حکام کو سات نومبر کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا گیا ۔ 



بلوچستان اسمبلی ، برج عزیز خان ڈیم پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے متعلق ایوان میں اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہوگئیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی نے پشتونخوامیپ کے رکن کی ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کی مخالفت کردی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کیلئے اس سال فزیبلٹی کی مد میں پیسے جاری کردیئے ہیں ۔



گوادر یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری خوش آئند ہے، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے گوادر یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری سے ایک اور اعلی تعلیمی ادارے کے قیام خوش آئندہے اور علاقے کی لوگوں کی تعلیم دوستی پر مبنی کوششوں کا مظہرہے جس سے گوادر کے لوگوں کو جدیددور کے مختلف سائنسی اورتیکنیکی مضامین میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ان کے دہلیز پر میسر ہوگا۔



یونیورسٹی انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں ، طلباء ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : طلباء ایکشن کمیٹی کے پریس ریلیز میں بلوچستان یونیورسٹی میں گزشتہ روز بوکھلاہٹ کا شکار وائس چانسلر کی ایماء پر سارا دن طلباء ایکشن کمیٹی سے منسلک طلباء کو ہراساں کرنے ،دھمکیاں دینے،یونیورسٹی آنے پر پابندی لگانے اور مختلف شعبہ جات میں طلباء کاپیچھا کرنے اور وائس چانسلر کے مشہوربد نام زمانہ سیکورٹی گارڈز کی جانب سے طلباء کی توہین کرنے کا فری ہینڈ دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے طلباء کے عزائم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ہماری جدوجہد کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔



اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعتوں کے پیچھے نیب کو لگا دیا گیا ہے ، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سابق صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے حکومت کو کچھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا چا ہئے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت مخالف جماعتوں کے خلاف نیب کو پیچھے لگا دیا ہے نیب ایک ادارہ نہیں رہا بلکہ مذاق بن گیا ہے ۔