کوئی اگر نواز شریف کو بیٹھنا چاہتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ میاں نواز شریف گھر کے کسی کونے میں بند ہوکر بیٹھ جائیں تو ایسا نہیں ہوسکتا ہے ۔سابق وزیراعظم بلوچستان آئے تو ان کا جی ٹی روڈ سے بھی بڑا استقبال کریں گے ۔



کچھی کینال سامان کی چوری میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملوث ہے ،حکومت 2روپے یونٹ کی بجلی عوام کو7روپے میں دے رہی ہے ،سیکرٹری پانی و بجلی کی پی اے سی میں انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی 2 روپے فی یونٹ کی فروخت کا وعدہ کرکے سات روپے فی یونٹ فروخت کرتی ہے نواز شریف حکومت نے سی پیک کے سکیورٹی پر اٹھنے والے 155 ارب روپے کے اخراجات بھی بجلی صارفین سے وصول کرتی تھی اور ہر غریب سے 17 روپے ہر ماہ وصول کئے جاتے تھے ۔



وی آئی پی موومنٹ شہر کے مختلف شاہراہیں بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ ، وی آئی پی موومنٹ شہریوں کیلئے درد سربن گیا ،شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں کی شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ،اسکول اور دفاتر جانے والے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور، علی الصبح سریاب روڈ ،سبزل روڈ، زرغون روڈ ،بینظیر پل ،سریاب روڈ کو زرغون اور ڈبل روڈ سے لنک کرنے والے فلائی اوورز پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کو روکا گیا ،جس سے دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔



سینٹ کا سیاستدانوں ،اراکین اسمبلی ،جرنیلوں اور ججوں کے لیے احتساب کایکساں نظام بنانے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا اقامہ ختم ہو چکا تھا، بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر انہیں نا اہل کیا گیا۔ آرٹیکل 62,63میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ 20کروڑ عوام میں سے شاید ہی کوئی 62,63پر پورا اترے۔ ڈکٹیٹر مشرف نے سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے نیب قانون بنایا۔ نیب قانون انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔



عدالت میں عدم پیشی پر میڈیکل اسٹور مالکان کی گرفتاری کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر اور ممبر ارسلاء خان نے غیر معیاری ،ان رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 4ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام اور 3میڈیکل سٹورز مالکان کے عدم پیشی کے بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ ادویہ ساز کمپنی میسن نیٹرو پیتھک لیبارٹریز کا لائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کا بھی حکم دے دیاگیا۔



بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کیلئے سی پیک کے تحت کئی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے، صدرمملکت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کر بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں اور بلوچستان میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے اور یہاں کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور سڑکوں کے جھال بچھائے جارہے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ترقی کاسفر نہ رکھے اور یہاں کے عوام کو اس کے ثمرات میسر ہوں۔



چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ کا جرمن نیول اکیڈمی اور جرمن سب میرین نیول بیس کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ، ان دنوں جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔دورے کے دوران نیول چیف نے جرمن نیول اکیڈمی فلینز برگ (Flensburg) اور جرمن سب میرین نیول بیس ایکرن فورڈ(Eckernforde) کا دورہ کیا۔



صدر ممنون کی بلوچستان یونیورسٹی میں متوقع آمد،سریاب روڈ کی قسمت جاگ اٹھی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین کی بلوچستان یونیورسٹی میں متوقع آمد کے موقع پر کئی سالوں سے نظر انداز شہر کی سب بڑی شاہراہ سریاب روڈ کے آدھے حصے کی قسمت جاگ اٹھی ۔ کئی مہینوں سے سڑک کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر پڑا کچرہ اٹھالیا گیا۔ اسٹریٹ لائٹ پر لگائے گئے پوسٹرز اور سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بھی اتار لئے گئے۔سریاب روڈ کایونیورسٹی سے آگے کا حصہ تاحال کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا ہے۔



شہید وکلاء کی یاد میں بلوچستان اسمبلی میں شمعیں روشن کی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پرسانحہ 8اگست 2016کی پہلی برسی کے موقع پر سانحہ کے شہداء کی یاد میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر شمعیں روشن کرنے کا اہتمام کیاگیا ۔



سانحہ8 اگست بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادکیاجاتاہے،غفوری حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ8اگست بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادکیاجاتاہے ملک دشمن قوتوں نے ہم سے ہماراقیمتی سرمایہ چھین لیاسی پیک کے باعث امریکہ اوربھارت مسلسل وطن عزیزکے خلاف سرگرم ہیں ۔