قلت آب پر قابو ں پانے کیلئے 10 ڈیمز تعمیر کرنیکا فیصلہ ،تین ڈیمزبلوچستان میں ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے ملک میں پانی کی قلت اور سیلاب سے ممکنہ بچاؤکے لیے دیامربھاشااورکرم تنگی ڈیم کے علاوہ 10 نئے ڈیموں کی تعمیرکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق واپڈا نے اس سلسلے میں بلوچستان، گلگت بلتستان، فاٹا اور خیبر پختونخوا میں تعمیر کیے جانیوالے ان ڈیموں کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے



رینجرز نے فاروق ستار کو حراست میں لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نجی ٹی وی اے آر وائی پر حملہ کے بعد اپنا موقف پیش کرنے کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ تاہم رینجرز کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی



ظالموں سے اقتدار چھیننا ہوگا، مظلوم اٹھ کھڑے ہوں،طاہر القادری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گوجرانوالا سمیت 25 شہروں میں احتجاجی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم اکٹھے اور مظلوم منتشر ہیں۔انصاف کیلئے کسانوں ،ڈاکٹرز ،مزدوروں،کلرکوں،نرسز،اساتذہ کو متحد ہو کر نکلنا ہو گا الگ الگ نکلنے سے18،18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی نہ غربت،اصلی ڈگری والے سڑکوں پر اور جعلی ڈگری والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں



کراچی میں جاری رینجرز کے آپریشن کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جائے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں اس لئے رینجرز کا آپریشن کراچی سے پنجاب تک بڑھایا جائے۔



سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہاہیں منصوبے پر عمل ہو کر رہیگا ،احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ جیسے اندوہناک واقعہ پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو شہداء کے لہو نے مزید تقویت بخشی ، سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اورمیں سی پیک منصوبے کیخلاف سازش کرنیوالوں کو یہ بتاناچاہتاہوں کہ سی پیک کسی بھی قیمت پر رول بیک نہیں ہوسکتا ،سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ خیبرپشتونخوا ،فاٹا اوراس خطے کی تبدیلی کامظہر ہے



ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیاگیا اس جرم میں ہم سب شریک ہیں ،احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے چین سے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف ہوں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کردیا گیا تھا اور اس قومی جرم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی ترقی وژن 2025ء میں بلوچستان پہلی ترجیح میں ہوگی



افغان مہاجرین کی بے دخلی سنگین مسئلہ ہے واپسی کے بارے میں حکومتی پالیسی تشکیل دی جائیگی، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے ا فغان مہاجرین کی بے دخلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی بارے ایک قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی اور اس مقصد کیلئے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ وہ پیر کے روز ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اور بلوچستان کے پی سی متعدد اراکین قومی اسمبلی کی طرف سے افغان مہاجرین کی واپسی اور اس کے اثرات بارے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔



کون بیوقوف اورجاہل ہوگا جو چوہدری نثارکے پاس سفارش لے کرجائے گا، اعتزازاحسن

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹراعتزاز احسن کہتے ہیں کہ وہ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم سے متعلق چوہدری نثار کے بیان کی تردید کرتے ہیں اوراگر کسی نے ان سے سفارش کی ہے تو وہ اس کا نام بتائیں۔



ملا اختر منصور کو شناختی کارڈ کا اجراء، ایف آئی اے کے تفتیشی انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : افغانستان میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے پر کوئٹہ میں 5افغانیوں کو شامل تفتیش کرنے پر ایف آئی اے کوئٹہ زون کے ڈائریکٹر قادر عبدالقیوم اور اسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم سرکل رضوان اسلم نے اپنے ہی تفتیشی انسپکٹر محمد تسنیم کے خلاف افغانی باشندے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا ۔



سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے ایک سانحہ ہے ،سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے ایک سانحہ ہے جس پر پاکستان کے 20کروڑ عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں