’کیسا احتساب، کیسی شفافیت، نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آراو دے دیا‘

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسا احتساب، کیسی شفافیت اور کون سی اچھی حکمرانی، نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آراو دے دیا۔



گردشی قرضوں کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیرتوانائی کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزی توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن سے سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے ایک اچھی خبر ہے، کہ گردشی قرضے کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔



آرمی چیف کی فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/ راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے اور اس کے نقصانات کے ازالے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے،  جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات فوجیوں کو سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا کہناہے۔



وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔



قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ  میں نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔



نائب امریکی وزیرِ خارجہ کی معید یوسف سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران باہمی امور اور خطے میں بدلتی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔