ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید41 افراد انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کی 30 ہزار خالی اسامیوں پر اظہار تشویش

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں اقلیتوں کی 30 ہزار خالی اسامیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے رحیم یارخان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔



انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو آن لائن پورٹل پر مسائل کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


ایف بی آر سسٹم میں مسائل کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تقریباً آگئی ہے اور  گزشتہ روز پورا دن ٹیکس چالان کی تیاری معطل رہی۔ پورٹل پر بلا تعطل کام نہ ہونے سے لوگوں کے لیے مقررہ وقت پر ڈیٹا جمع کرانا مشکل ہوگیا۔



یو این میں خطاب: عمران خان سب پر بازی لے گئے

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کی ویڈیو کو سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ ان کی تقریرمسلسل تیسری بار عالمی رہنماؤں کی تقاریر پر بازی لے گئی۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔



حکومت چیئرمین نیب کیلئے قانون بدلنا چاہتی ہے، شاہد خاقان

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کےلیے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا موجودہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی اور چیئرمین نیب کو مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے۔



مرادعلی شاہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

| وقتِ اشاعت :  


سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پیر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز انوار الحق کاکڑ اور میرسرفراز بگٹی بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ملاقات میں صوبے کی دیرپا ترقی سی پیک وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی… Read more »



جی ڈی اے اور پی ٹی آئی والوں کی ہمارے دروازے پر لائن لگی ہے، سعیدغنی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ  جی ڈی اے اور پی ٹی آئی والوں کی ہمارے دروازے پر لائن لگی ہے، جی ڈی اے میں ہوں یا پی ٹی آئی میں، ہمارے مخالف ہی ہیں، جس دن ہم نے دروازہ کھولا سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔



افغانستان میں جنگ کے نتائج پر امریکا پاکستان کو ذمہ دار نہ ٹھہرائے: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ  افغانستان میں جنگ کے نتائج پر امریکا پاکستان کو ذمہ دار نہ ٹھہرائے بلکہ ہمیں اب الزام تراشی کارویہ ترک کردینا چاہیے اور افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔