وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب جارہا ہے، ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جانب امریکی جنگی جہازوں کی روانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیڑا اس بحری بیڑے سے بھی کہیں بڑا ہے جو  وینزویلا پر امریکی حملے سے قبل روانہ کیا گیا تھا۔



بورڈ آف پیس میں شامل ہوکر ابراہم اکارڈ کا حصہ نہیں بنیں گے: دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوکر ابراہم اکارڈ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پاکستان ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ خطے میں امن اور استحکام صرف سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔



کراچی:گل پلازہ میں لگی آگ پر 18 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے گر گئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے  ایم اے جناح  روڈ  پر  واقع  گل پلازہ  میں تیسرے درجے کی  آگ لگنے کے  نتیجے میں 6  افراد جاں بحق ہوگئے، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ کی شدت سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔



مکران کوسٹل ہائی وے حادثہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، شدید زخمی مسافر کراچی ایئر لفٹ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر/اورماڑہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب پیش آنے والے مسافر بس حادثے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رابطے کے دوران حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی حالت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



سینئر صحافی سجاد عباسی کی تصنیف “صحافت بیتی” کی تقریبِ رونمائی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی;  سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق نائب صدر سجاد عباسی کی تصنیف “صحافت بیتی” کی تقریبِ پذیرائی گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نامور صحافیوں، کالم نگاروں، تجزیہ نگاروں، اساتذۂ صحافت، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔