کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث تین ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ٹارگٹ کلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے سریاب میں حساس ادارے نے کی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔



تحصیل زہری سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ،دونوں کو امانتاً دفنادیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: تحصیل زہری سے دو بوسیدہ نعشیں برآمد ،نعشوں کے جیبوں سے ملنے دو شناختی کارڈز اور موبائل فون و نقدی ملے ہیں لیویز فورس و علاقائی لوگوں نے دونوں نعشوں کو زہری کے قبرستان میں مانتاً دفنا دیا زہری لیویز کے مطابق ہفتے کے روز انہیں اطلاع ملی کہ زہری کے علاقہ گوڈ میدان میں دو افراد کے ڈھانچے پڑے ہیں



پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو ضعف کردیا

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو ضعف کردیا بار بار وولٹیج کی کمی بیشی سے دکانوں اور گھریلو استعمال کے معتدد برقی آلات جل چکے ہیں شدید گرمی میں پینے کے صاف پانی کی حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے



گوادر‘سیکورٹی فورسز کی چوکی پر بم دھماکہ و فائرنگ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: رات گئے ایک سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دھماکہ کا اطلاع تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دھماکے کی اطلاع جبکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کی تاہم ہر دو جانب کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے



کوئٹہ اور تربت میں ایف سی کی کارروائی‘6 افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ اور تربت میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔



کوئٹہ میں پولیووائرس کاکیس سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیووائرس کاکیس سامنے آگیاپشتون آبادکے رہائشی عبدالخالق کے بیٹے میں پولیو وائس کی تصدیق ہوگئی کوئٹہ میں رواں سال دواوربلوچستان میں 4کیسز رپورٹ ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آبادمیں عبدالخالق کے بیٹے شریف اللہ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی



سول آبادیوں پر بمباری عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے، کچلول ایڈووکیٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما کچلول علی ایڈوکیٹ نے مشکے میں ریاستی فورسز کے بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نہتے بلوچوں پر بمباری قابض فوجی بزدلی کی نشانی ہے۔ ناروے میں مقیم بی این ایم کے رہنما نے کہا کہ فورسز جنیوا کنونشن اور جنگی قوانین کی پامالی کر رہے ہیں۔



نوکنڈی ‘پاور ہاؤس کے تیل ختم پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: پاور ہاؤس کے تیل ختم پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل شدید گرمی میں روزہ دار چیخ اٹھے تفصیلات کیمطابق نوکنڈی میں گزشتہ چھ مہینے سے تیل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں سے صارفین بجلی کی صحیح معنوں میں فراہمی کیلئے ترس رہے اور تیل ختم ہونے سے ہفتوں شہر میں مکمل بجلی کی سپلائی بند۔رہتی ہے



افغان مہاجرین کو سرکاری مشینری کے ذریعے شناختی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ افغان مہاجرین کو شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنانے کا عمل جاری ہے غیر قانونی طریقے سے بلوچستان حکومت اپنی سرکاری مشینری کو بھی خاطر میں لانے سے گریزاں نہیں بلکہ خلاف قانون اقدامات سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا نادرا اور پاسپورٹ آفس پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں



یونان کا مالی بحران،آئی ایم ایف نے یونان کونادہندہ قراردیدیا

| وقتِ اشاعت :  


ایتھنز: آئی ایم ایف نے قرض واپس کرنے میں ناکامی پر یونان کو نادہندہ ملک قرار دے دیا۔ یونان پہلا ترقی یافتہ ملک ہے جو آئی ایم ایف کا نادہندہ ہوگیا۔آئی ایم ایف کا قرض واپس کرنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔یونان پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا جو آئی ایم کا نادہندہ ہوا۔یونان کو آئی ایم ایف کو قرض کی ڈیڑھ ارب یورو کی قسط اداکرنی تھی۔