|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2015

کوئٹہ : کوئٹہ اور تربت میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر تربت کیعلاقے ابسر میں ایف سی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا، تمام گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔