کوئٹہ ،یوم فتح ٹریفک جام پر سخت احکامات جاری کرنیوالی حکومت نے خود ہی سٹرکیں جام کر دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بدھ کے روز ایک حیران کن صورتحال میں بلوچستان حکومت، جو سڑکوں کی بندش اور ریڈ زون تک رسائی محدود کرنے کے خلاف سخت وارننگز جاری کر چکی تھی، خود ہی ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتی نظر آئی۔



خواتین وکلاء نصف آبادی کے مستقبل کی تشکیل کیلئے نئے راستے کھول رہی ہیں، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خواتین وکلاء محض مؤکلوں کی وکالت نہیں کرتیں بلکہ وہ ہماری نصف آبادی پر مشتمل خواتین کے مستقبل کی تشکیل کے حوالے سے بھی نئے راستے کھول رہی ہیں. یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں اپنے کیرئیر میں مزید سبقت حاصل کرنے کیلئے مدد اور رہنمائی فراہم کریں۔



وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ کے گرلز ڈگری کالج کا اچانک دورہ امتحانی عملے کو معطل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں تعلیمی نظام کو شفاف بنانے کے لیے وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ کے گرلز ڈگری کالج کا اچانک دورہ کیااس موقع پر اُن کے ہمراہ کالج کے اساتذہ اور ڈائریکٹر کالجز بھی موجود تھے۔



بلوچستان میں تعلیمی ادارے مالیاتی بحران کا شکارہیں اساتذہ کو تنخواہیں تک نہیں دی جارہیں،پی کے میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ؛  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں صوبے کے تمام یونیورسٹیز ، کالجز ، سکول اور تعلیمی نظام کو شدید ترین بدحالی سے دوچار کرنے اور یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، لیکچررز،تمام انتظامی امور سرانجام دینے والوں کو کئی ماہ تک تنخواہیں نہ دینے اور انہیں مشکلات سے دوچار کرنے کی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔



علی مدد جتک کے قافلے پر بم حملہ، مینا مجید کی ایک اور مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے رکن صوبائی اسمبلی سینئر اور سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر کوئٹہ میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور جمہوریت دشمن اقدام قرار دیا ہے۔



دہشت گرد ملک کے دشمن ہیں، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، لیاقت لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے بدھ کی رات سول ہسپتال کوئٹہ جاکر سریاب روڈ پرپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نکالی گئی جشن فتح ریلی پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔



9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔