عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہاہے کہ عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال کریں،چمن کودرپیش بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن کے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہا



پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والا 3کا ٹولہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والا 3کا ٹولہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے اپنے حلقہ انتخاب کیلئے ملنے والے 50کروڑ روپے انہیں واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ وہ یہ رقم بھی اپنے کسی ذاتی دوست کو دیدیں۔



جامعہ بلوچستان کے مالی و انتظامی بحران، تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی پر تشویش ہے، اکیڈمک اسٹاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی کابینہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس 2 ستمبر 2024 بروز سوموار کو زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی سمیت پروفیسر ارسلان شاہ، ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، ڈاکٹر سعید احمد ایسوٹ، میڈم زارا ملغانی، پروفیسر ہاشم جان کھوسو، ڈاکٹر کامران تاج اور پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی۔



خضدار، تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو سروسز سے بائیکاٹ کرینگے ،ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر ادریس بلوچ اور پروفیسر ڈاکٹر نوید بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر طارق حسین،پروفیسرڈاکٹر بدل خان اور پروفیسر ڈاکٹرسنیل کمار نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج سمیت بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجوں کو بند کرنے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے،



بھاگ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ،عوام کی مشکلات میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


بھاگ: بھاگ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے پریشر کی کمی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے شہر میں گیس پریشر اس قدر کم ہے کہ لوگ چولہے کے اوپر لکڑیاں رکھ کر کھانا پکاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ شہر کے کچھ حصوں میں تو گیس بلکل غائب ہے صبح ہو یا شام،



زیارت میں صنوبر کے قیمتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  صنوبر کی جنگلات کی وجہ سے مشہور وادی زیارت میں صنوبر کے قیمتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری، درجنوں درخت کو کاٹ کرکے ایندھن کیلئے استعمال کررہے ہیںدنیا کا دوسرا سب سے بڑا جبکہ ایشیاء کا بڑا صنوبر جنگلات اپنے تحفظ کیلئے چیخ و پکار کے نعرہ لگانے لگا،