طالبعلموں کی خودکشیوں کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، زینت شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج تھرڈ ائیر کے طالب علم ڈاکٹر یوسف پرکانی کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات بی ایم سی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بار بار پیش آتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔



پاکستان نے سب سے پہلے ایرانی اسلامی انقلاب کو سلیم کیا، محمد رفیعی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سب سے پہلے ایرانی اسلامی انقلاب کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا ،تجارت کے ذریعے ہم اپنے عوام کی خوشحالی اور دیگر ہمسایوں کے لیے امن لا سکتے ہیں۔



چیف جسٹس سوموٹو اختیارات کی حدود طے کرنا چاہتے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت عوامی مفاد کے کیسوں میں حاصل سپریم کورٹ کے سوموٹو اختیارات کے استعمال کی حدود وقیود طے کرنا چاہتے ہیں۔



واہ رے کوئٹہ پولیس ۔۔۔13ماہ کے بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس نے 13ماہ کے بچے پر پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شکایت درج کرانے کے باوجود ڈیڑھ سال قبل درج کیا گیا مقدمہ ختم نہیں کیا جارہا۔



سازش کے تحت بلوچستان کوتعلیمی پسماندگی کی جانب دھکیلا جارہاہے، ثناء بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیمی پسماندگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ماضی میں ہمارے بزرگ بلوچ قوم پرست سیاستدانوں نے بلوچستان یونیورسٹی سمیت اہم درس گاہوں کی بنیادیں رکھی ہیں ۔



نوشکی، واشک سے تعلق رکھنے والے تین لاپتہ افراد بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: نوشکی سے لاپتہ ہونے والے دونوجوان حبیب الرحمن مینگل اور محبوب جمالدینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2014 کو لاپتہ ہونے والے نوشکی کلی غریب آباد کا رہائشی حبیب الرحمن مینگل ولد سعداللہ مینگل ہفتے کے روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ اہلخانہ نے انکے بازیابی کا تصدیق کرلی۔