بسیمہ ، فورسز کی گاڑی الٹنے سے 4جوان شہید ، 6زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بیسمہ : بیسیمہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹ نے سے 4جوان شہید اور 6زخمی ہوگئے ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پنجگور سے بیسیمہ آرہی تھی، زخمی اور جاں بحق افراد کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کیا گیا۔



این اے 249؛ شہباز شریف کی درخواست پر فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی کے حلقہ این اے 249 میں شہباز شریف کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔



جمعیت کا دھاندلی کیخلاف 8اگست کو بلوچستان بھر میں احتجاج کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس۔جس میں متعدد فیصلے کئے گئے۔اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی نائب امیر مولانا انوارالدین نے کی۔



اختر جان مینگل کے دو ٹوک موقف نے فصلی بٹیروں کو جھکنے پر مجبور کیا ، ہاشم نوتیزئی

| وقتِ اشاعت :  


خاران :  بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل و سائل کا ضامن ہیں پارٹی پر جس انداز سے پورے بلوچستان کے عوام نے اعتماد کیا یقیناً یہ جیت بلوچستان کے غیور اور لاچار عوام اور پارٹی کارکنوں کے مسلسل جدوجہد کا ثمر ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی دلیرانہ قیادت کی بدولت آج پارٹی پورے بلوچستان کے عوام کے دلوں میں راج کر رہی ہیں ۔



شفاف انتخاب ہوتے تو پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقیقی معنوں میں انتخابات ہو تے تو آپ کا حشر بھی ایسا ہی ہو تا مگر بد قسمتی سے تحریک انصاف کو عوام نے نہیں بلکہ ان قوتوں نے انتخابات میں کامیابی دلائی جس کے خلاف آج پوری اپوزیشن دھاندلی کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔