فلپائن: پرتشدد واقعات میں 100 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


منیلا: فلپائن کے جنوب میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دہشت گرد، عام شہری اور حکومتی افواج کے اہلکار شامل ہیں۔



خانہ بدوشوں کے ٹرک کو آب گم قومی شاہراہ پر حادثہ

| وقتِ اشاعت :  


مچھ: ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ آنیوالی خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک آ ب گم قومی شاہراہ پر الٹ گیا دو خاتون جاں بحق بچوں خواتین سمیت 15افراد زخمی بعض زخمیوں حالت تشویشناک مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر ۔



حب ،تیز رفتار ٹرالر نے باپ بیٹے کو کچل دیا

| وقتِ اشاعت :  


حب : حب شہر میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل پرسوار باپ اور بیٹے کو کچل کر ہلاک کردیا ، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کا ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد تینوں لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا ۔



اورماڑہ ، حجاموں کو داڑھی پر ڈیزائن نہ بنانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں کو داڑھیوں کے ڈیزائن نہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ داڑھی میں اسلامی کٹ بنایا جائے اورماڑہ بلوچستان کا ساحلی شہر ہے، جس کے آس پاس نیول بیس اور کیڈٹ کالج بھی واقع ہیں۔



کوہلو کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوہلو میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم فراری کمانڈر قربان مری نے اپنے ساتھیوں سمیت حساس ادارے کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔