گزشتہ برس کراچی سے3 ہزار 286 دہشت گرد گرفتار ہوئے، آئی جی سندھ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ 2015 کے دوران شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 286 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مختلف کارروائیوں اور واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کو امدادی رقم کے چیکس کی تقسیم کئے گئے، جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی تھے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 80 لاکھ روہے کے امدادی چیکس تقسیم کئے



پشتون افغان ملت مشکلات سے دوچار ہے آزاد جمہوری افغانستان میں مداخلت بند کی جائے ،پشونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ، سینئر نائب صوبائی صدر سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل ،نائب صدر رکن قومی اسمبلی قہار خان ودان نے حسن ابدال میں پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وخطہ میں پشتون افغان ملت مشکل حالات سے دوچار ہیں ، آزاد جمہوری افغانستان میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی پشتونخوا میں ہزاروں پشتونوں کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا گیا ہے،پشتونخوامیپ نے پشتونخوا وطن کے قومی وحدت ، قومی واک واختیار اور ان کے سیاسی ، معاشی ، ثقافتی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے سماجی مسائل کو اجاگر کیا ہے، پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں مغربی روٹ پر موٹر وے کیساتھ ریلوے لائن ، صنعتی زون ، انرجی منصوبے ، فائبر آپٹک سمیت تمام سہولیات ہمارا حق ہے۔ مشکلات ومسائل سے نجات منظم اور مسلسل جدوجہد میں ہے پشتونخوا وطن کے غیور عوام متحد ومنظم ہوکر پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جاری جدوجہد کا ساتھ دیں۔جلسہ عام سے حاجی جمیل ،ظاہر لالا،حاجی سخی گل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا



بی این پی وفد کی پی پی چیئر مین سے ملاقات اے پی سی میں شر کت کی دعوت ،اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کے حقوق یقینی بنائے جائیں ،بلاول زرداری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی چائنا،پاکستان اکنامک کوریڈورکو تکراری نہیں بنانا چاہتی لیکن اس 46۔ارب ڈالرز کے میگا منصوبے میں بلوچستان کے حقوق کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے منگل کے روز بلاول ہاؤس میں سابق ایم این اے عبدالرؤف کی سربراہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں سابق ایم پی ایز اکبر مینگل، اختر لانگو اور محمد قاسم شامل تھے، اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر یوسف بلوچ اور جمیل سومرو بھی موجود تھے، بی این پی ( مینگل) کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چائنا۔پاکستان ایکنامک کاریڈور کے روٹس تبدیل کرنے کے حوالے سے بلوچستان کے خدشات کے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اس منصوبے سے صرف ایک صوبے کو ہی فائدہ ہوگا جب کہ بلوچستان کو کچھ بھی نہیں ملے گا،بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18۔ویں ترمیم کے تحت تمام صوبوں کو خودمختیاری دی



آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈکپ سے دستبردار

| وقتِ اشاعت :  


سڈنی:آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل اکتوبر2015 میں آسٹریلیا نے سیکیورٹی کے مخدوش حالات کو وجہ بناتے ہوئے بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیف ایگیزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ حالات میں بہتری نہیں آئی ہے اور حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندوں کو بنگلہ دیش میں سفر کے لیے سیکورٹی خطرات اسی طرح موجود ہیں



پی بی 50 ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بھر پور استعمال کیا گیا ،ری پولنگ کسی صورت قبول نہیں ،بی این پی عوامی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: پی بی 50کے آزاد امیدوار لالہ رشید اور بی این پی عوامی کے امیدوار میر محمد علی رند نے 31دسمبر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کی طاقت پر الیکشن کے دن ان پولنگ اسٹیشنز کے نام سے ووٹ کاسٹ کیئے گئے جو سرے سے کھلے ہی نہیں تھے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ حقیقی عوامی نمائندے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے دوسرے آفشن میں کسی بھی صورت ری پولنگ ہمیں قبول نہیں ہے حلقے میں ری الیکشن کرایا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رند ہاؤس تربت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غفور احمد اور سابق ضلعی ناظم عبدالرؤف رند نے بھی خطاب کیا۔ آزاد امیدوار لالہ رشید اور بی این پی عوامی کے نمائندے میر محمد علی رند نے کہاکہ 31دسمبر کو ضمنی الیکشن کے دن دشت کے 8 پو لنگ اسٹیشنز کے علاوہ ذیادہ تر پولنگ بند رہے ان میں چند ایسے تھے جہاں پولنگ اسٹاف نہیں پہنچا مگر ضلعی انتظامیہ بشمول ڈی سی کیچ نے اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری امیدوار کی کامیابی کے لیئے ہر ممکن حربہ استعمال کیاٹھپہ مافیا کو اس دن کھلی چھوٹ دی گئی تھی



گوادر پورٹ، آمدنی کا 90فیصد چین جبکہ صرف 10فیصد پاکستان کو ملے گا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر چینی کمپنی کے لئے سونے کی چڑیا جبکہ پاکستان کیلئے معاشی طور پر خاطر خواہ کامیابی کا باعث بنتا دکھائی نہیں دے رہا گوادر پورٹ سے متعلق چینی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں آمدنی کا 90فیصد چینی کمپنی کیلئے مختص جبکہ باقی صرف 10فیصد پاکستان کے حصے میں آئے گا جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کو گوادر پورٹ سے صرف 10کروڑ 80لاکھ روپے ہی مل سکے ہیں



کشمیری گروپ نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

| وقتِ اشاعت :  


مظفر آباد: کشمیری عسکریت پسندوں کے اتحاد نے انڈیا میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر جان لیوا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ یونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) نے پیر کو ایک جاری بیان میں کہا کہ حملہ انڈیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیری جنگجو انڈیا میں کسی بھی مقام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ’پٹھان کوٹ حملہ نیشنل ہائی وے سکواڈ سے جڑے ہمارے مجاہدین نے کیا‘



پی بی 50 کیچ تھر ی کے انتخابی نتائج کی ممکنہ ردوبدل کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 50کیچ 3کے انتخابات میں ہماری پارٹی کے امید وار اکرم دشتی کامیاب ہوئے ہیں ان کی کامیابی کانوٹیفکیشن جلدازجلد جاری کیاجائے بصورت دیگر ہم شدیداحتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام ترذمہ داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوگی نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، بی ایس او کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ ،نیشنل پارٹی کے نیاز بلوچ ،علی احمد لانگو اور حاجی عطامحمدبنگلزئی ،موسیٰ جان خلجی سمیت دیگر مقررین نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پی بی 50کیچ تھری کے نتائج کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیامظاہرین نے بینرزپلے کارڈز اورپارٹی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے مظاہرین نے اپنے امید وار کی کامیابی اوراپنے مطالبات کے حق میں شدیدنعرہ بازی کی مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی ہردلعزیز جماعت ہے جو جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی



مکمل با اختیار وزیر اعلیٰ تھا براہمداغ بگٹی سے کئی بار ملاقات ہوئی صلح کے امکانات موجود ہیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ براہمدغ بگٹی سے جنیوا میں ایک سے زیادہ بار ملاقات کی ڈاکٹر اللہ نذر سے براہ راست تو رابطہ نہیں ہے تاہم مشترکہ دوستوں کے ذریعے انہیں پیغام دیا تھا کہ اکیسویں صدی میں لڑنے کی بجائے جمہوری جدوجہد کریں براہمدغ بگٹی سے مذاکرات کے معاملے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آگاہ کیا تھاحکومت اور براہمدغ بگٹی کے درمیان صلح کے امکانات زیادہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ جب وزرات اعلیٰ سنبھالی تو وقت میرے لئے انتہائی مشکل تھا کمٹمنٹ ایمانداری سے کام لیا اور کرپشن کے دھبے سے خود کو بچایا ہماری پارٹی کے اسوقت پنجاب میں 9کونسلران ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور ایف سی وفاق کے ادارے ہیں تمام اداروں کو انکے سربراہوں کے سپرد کیا تاہم اپنا اصولی موقف سب کے سامنے رکھتا



سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 47 افراد کے سر قلم

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب میں سویلین اور فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے جرم میں 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے، عام شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں، جن افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں ان میں ایک ایرانی شہری نمر النمر بھی شامل ہے جب کہ 46 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے