کوہلو،بالا چ مری کی برسی کے موقع پر سیکورٹی الرٹ کردی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: ضلع کوہلو میں نواب بالاچ مری کے برسی کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ضلع میں پولیس کے 80اہلکار جبکہ لیویز کے1073اہلکاروں کی سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئی ہے پولیس ،لیویز اور ایف سی نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی ہے



بلوچستان ،غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،فہرستیں مرتب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے مختلف شہروں میں غیررجسٹرڈ اسپتالوں کے خلاف کارورائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رجسٹریشن نہ کروانے والے اسپتالوں کو سیل کردیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کے مطابق بلوچستان بھر میں موجود غیررجسٹرڈ نجی اسپتالوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔



سال 2016 ٹارگٹ کلنگ و بم دھماکوں میں 110 سے زائد فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رواں سال صرف کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں پولیس اور ایف سی کے110سے زائد اہلکار جاں بحق جبکہ 150سے زائد زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابقرواں سال کوئٹہ کا آغاز ہی پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر جان لیوا حملے کے ساتھ ہوا۔ صرف جنوری میں بیس پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران صرف صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری، آر آر جی کے90سے زائد اہلکار ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں جاں بحق ہوئے



امتحان میں اچھے نمبروں کے لیے نیند ضروری ہے، تحقیق

| وقتِ اشاعت :  


سنگاپور: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آخری وقت میں بہت زیادہ پڑھنے سے بہتر ہے کہ کچھ دیر سوجائیے کیونکہ اس سے امتحان میں آپ کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈ یرہ بگٹی کے لیے 6کروڑ روپے کی گرا نٹ کا علان

| وقتِ اشاعت :  


سوئی /ڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے یہاں منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے خطاب کے دوران ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کے لیے 6کروڑ روپے کی گرانٹ ، گنڈوئی ڈیم کی تعمیر، ایس این جی پی ایل کی جانب سے گرائے گئے گھروں اور دکانوں کی بحالی اور کمپنسیشن دینے، لوٹی کے لیے 20کلومیٹر روڈ کی تعمیر، سوئی ٹاؤن کے لیے آبنوشی اسکیم کے بقایا فنڈز کی فراہمی، ضلعی کی مختلف تحصیلوں کے لیے سولر پمپس دینے



بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں سے مالامال ہے صرف مواقع ملنے کی ضرورت ہیں، کمانڈر سدرن کمانڈ

| وقتِ اشاعت :  


سوئی : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں جب تک بلوچستان کی نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کی مجموعی ترقی کا تصور بھی محال ہے۔