کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمران جماعت عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، صوبہ بھر اور خاص کر قلعہ عبداللہ چمن کے دگرگوں صورتحال سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہو کر اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، سانحہ 8 اگست کے تحقیقات کمیشن ہی سانحہ 24 اکتوبر کے واقعہ کی انکوائری کراکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں
اوتھل : موسم سرما آتے ہی عرب شیوخ نے لسبیلہ میں کیمپ گاڑھ دیئے پرندوں کے شکار کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں اپنا سازوسامان شکار گائیں پہنچا دیا گیا علاقہ مکینوں نے غیر قانونی شکار پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ماضی کی طرح امسال بھی شکار گائیں آباد رہی تو نایاب مہمان پرندے مکمل طور پر نایاب ہو جائیں گے یہ نایاب پرندے ہمارے ملک کے سرمایہ اور سینگار ہیں ان کی آمد ورفت سے علاقے کو چار چاند لگ جاتے ہیں
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ہرموضوع پر دسترس حاصل کرنے اور انہیں معاشرے کے فائدے میں بروئے کار لانے کے لئے تحقیق کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات مہیا کررہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے طلباء وطالبات ان سہولتوں سے بھرپور استفادہ کریں
کوئٹہ : بی ایس او آزاد کے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی فیملی کی جانب سے شبیر بلوچ کی اغواء کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا ۔ اس موقع پر شبیر بلوچ کی اہلیہ کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر بھی موجود تھے۔ شبیر بلوچ کی فیملی کا پریس کانفرنس نصراللہ بلوچ نے پڑھ کر سنایا۔
کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ جناب عبدالرشید عمرانی کی عدالت نے مقدمہ قتل میں عدم ثبوت کی بناء پر سردار یار محمد رند کو کیس سے بری کر دیا سوموار کو سردار یار محمد رند کی جانب سے ان کے وکیل شمس الرحمان رند ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے
کوئٹہ: شبیر بلوچ کے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی اور شبیر بلوچ کی گرفتاری کی تفصیلات بھی چیئرمین کے پاس جمع کی اہلخانہ نے کہا کہ شبیر بلوچ بی ایس او (آزاد) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں 4 اکتوبر 2016ء کو ضلع تربت کے علاقے میں دوران کارروائی اٹھایا گیا اور اسی دن 26 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا بعد میں 20 افراد کو چھوڑ دیا گیا
کوئٹہ : امن لوٹا ہے تو بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام بھی زور پکڑ گیا ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے 5 کنووں پر کام شروع کردیا ہے، مزید گیس دریافت ہوئی تو بلوچستان کی قسمت بدل جائے گی۔بلوچستان کا علاقہ سوئی جس کے نام کی مناسبت سے ملک میں قدرتی گیس کو سوئی گیس کہا جاتا ہے،
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا آئینی آپشن موجود ہے تاہم اس کا استعمال نہیں کریں گے ،جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایجنڈے میں شامل نہیں تھی ،پانامہ لیکس کا معاملہ وہ لوگ حل نہیں کرنا چاہتے ہیں جو اس کے روح رواں ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جارہا ہے
کوئٹہ :ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے منصوبے نا کام بنا دیے ، آئی ای ڈی اور اینٹی ٹینک مائن برآمد کر کے ناکارہ بنا دیں ،کالعدم تنظیم کے ٹھکانے مسما ربڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ، ترجمان ایف سی کے مطابق اتوار کو ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیف نا لہ سے دیسی سا ختہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دی
کوئٹہ :جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج پر حملے میں زخمی ہونے والے 11 کیڈٹس سمیت 22 افراد کو بذریعہ ہوائی جہاز کراچی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔ گزشتہ روز پی ٹی سی کالج کے زخمی کیڈٹس کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا