جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع،دنیا کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ملکرکام کرنا ہوگا، اوبامہ

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ سربراہی اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی رہنما شدت پسندی، شامی تنازعے، ماحولیاتی تبدیلیوں اور مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔جنرل اسمبلی کے 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کے 135 سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں، جب کہ 50 ممالک کے وزرا



بھارتی فوج نے مودی کو پاکستان سے جنگ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا ،اوڑی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے8افراد جاں بحق،کل وادی میں ہڑتال کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں 8 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو اتوار کو اوڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر نام نہاد حملے کے بعد کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران لاچھی پورہ میں بیج ہامہ کے علاقے ماہیہ میںآج شہید کیاگیا ۔قابض انتظامیہ اکثر اوقات وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں سرحدی علاقوں میں لاکر جعلی مقابلوں میں گولیاں مار کر شہید کردیتی ہے



بھارتی فوج کا نریندرمودی کو پاکستان پر محدود حملوں کی تجاویز

| وقتِ اشاعت :  


نئی دلی: مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد اپنی خود ساختہ طاقت کے گمان میں مبتلا بھارتی فوج نے مودی سرکار کو پاکستان کی حدود میں محدود پیمانے پر حملوں کا مشورہ دے دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے اْڑی سیکٹر میں قائم فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کسی تفتیش کے بغیر ہی بھارت سارا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے



حب ،نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بچے کو قتل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل : حب میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات،حب سٹی ہوٹل کے قریب نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر میاں ،بیوی اور بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزمان فرارہونے میں کامیاب،واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ کا بتایا جاتاہے تفصیلات کے مطابق پیر کے روزبلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں حب سٹی ہوٹل کے قریب واقع ایک مکان میں نامعلوم افراد نے گھس کر گھر میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی



مولانافضل الرحمن، اسفندیارولی ،شیرپاؤ اور مجھے اختیاردیاجائے تو افغانستان کیساتھ مسئلہ حل کرینگے،محمودخان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین رکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے شہدا 8اگست کے عظیم قومی شہدا کے چہلم کے مناسبت سے کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں عظیم الشان اور فقید المثال جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خطہ اور پشتونخوا وطن گزشتہ کئی سالوں سے آگ وخون کے شعلوں میں جل رہا ہے او رسول ہسپتال کا وحشت وبربریت پر مبنی واقعہ جس میں درجنوں وکلاء،



8اگست کا واقعہ بدترین دہشتگردی ہے سازشوں کو ملکر ناکام بنانا ہوگا تمام اقوام پر مشتمل یونائیٹڈبیلٹ بناکر دہشتگردی کو ختم کیاجائے، سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سانحہ آٹھ اگست نے پوری قو م کو سو گوار کر دیا ہمیں آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کر نا ہو گا



حکمران قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک ذاتی سرمایہ کاری کررہے ہیں، سردار رند

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد، کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے قومی دولت کو لوٹ کر بیرون ملکی ذاتی سرمایہ کاری کررہے ہیں ملک کو کرپشن اور دیگر بحرانوں سے نکالنے کیلئے راونڈ مارچ انتہائی ضروری ہے سیاسی کارکنوں سمیت بلوچستان کے تمام مکتبہ فکر کے لوگ 30ستمبر کو ہونے والے راونڈ مارچ میں شریک ہوکر ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجاد دلائیں۔



خضدار کی تحصیل گریشہ میں مسلح افراد کی فائرنگ 2افراد قتل،پنجگور سے لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


خضدار+پنجگور: خضدار کے تحصیل نال کے علاقے گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ پنجگور سے ایک شخص کی مسخ شد ہ لاش برآمد تفصیلا ت کے مطابق اتوار کوتحصیل نال کے علاقہ سھر کرودی گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق



پاک افغان سرحد پر نئے نظام کی تنصیب سے دہشتگردوں کی روک تھام میں مدد ملے گی،ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


چمن : پاک افغان سرحد پر نیا سسٹم نصب کرنے سے دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی روک تھام کیلئے موثر ثابت ہوگا ۔ قبائل تاجر اس نظام کو فعال کرنے میں تعاون کرے چمن کے عوام کیلئے پاک افغان سرحدپر کاروبارمیں آسانی آنے کیلئے بیٹھ کر فیصلہ کرینگے ۔ سیکٹرکمانڈر بریگیڈئر ندیم کا قبائلی عمائدین سے خطاب



شام میں امریکی بمباری سے فوجیوں کی ہلاکت، روس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


نیو یا رک: اقوام متحدہ نے شام کے دیرالزور شہر میں جنگ بندی کے با جود امریکا کے ایک فضائی حملے میں80 شامی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔