اسلام آباد: پانی کی شدید قلت دور کرنے کیلئے حکومت گوادر اور اس کے گردونواح کے علاقوں کو سملی ڈیم سے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ منصوبے کے تحت گوادر کو 6.5 ایم ڈی جی پانی فراہم کیاجائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ ڈیم انقرہ ڈیم سے تین گنا زیادہ بڑا ہے جو کہ سردست شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سواد ڈیم گوادر سے 57 کلو میٹر دور ہے اور اس کی تکمیل قریب ہے ہم پائپ لائن اور پمپ کے لئے ٹینڈر جاری کرینگے اور امید ہے کہ اگلے دو سال میں یہ آپریشنل ہوجائے گا
امرتسر : ہندوستان کی آرمی کے 3 فوجیوں نے نشے میں دہت ہو کر 14 سالہ لڑکی کا ریپ کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکی کا ریپ امرتسر سے ہوڑا جانے والی ٹرین میں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فوجی شراب کے نشے میں تھے جبکہ انہوں نے لڑکی کو بھی شراب پینے پر مجبور کیا۔ ہوڑا-امرتسر ایکسپریس پنجاب کے شہر امرتسر سے مغربی بنگال کے شہر ہوڑا جاتی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ڈبہ فوج کے سپاہیوں کے لیے مخصوص تھا، لڑکی غلطی سے اس ڈبے میں سوار ہو گئی تھی۔ 14 سالہ لڑکی کے مطابق ایک فوجی نے اس کو نشہ دیا جبکہ 2 فوجیوں نے ٹوائلٹ جانے پر اس کا ریپ کیا
گوادر:حلقہ پی بی 50کیچ iiiمیں31دسمبرکو ضمنی الیکشن کے لیئے حالات ناسازگار ہوگئے۔ مسلح افراد اور علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے دباؤ کے پیش نظر امیدواروں نے حلقہ کے بجائے انتخابی مہم تربت میں گھر بیٹھ کر چلانا شروع کردیا۔ ایک جانب سیکیورٹی فورسز حلقہ میں الیکشن کی کامیابی کے لیئے سرچ آپریشن اور فضائی جائزہ لینے کے ساتھ اضافی چیک پوسٹ قائم کررہے ہیں تو دوسری طرف انتخابی امیدواروں کو دہمکانے کا سلسلہ بھی مسلح علحیدگی پسندوں کی جانب سے جاری ہے جس کے سبب عام ووٹر پولنگ بوتھ جا کر ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل سے کترا رہے ہیں ۔ مزکورہ حلقہ میں اس وقت مسلم لیگ ن نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی اور آزاد امیدوار ضمنی الیکشن کے لیئے میدان میں ہیں مگر تاحال کسی امیدوار نے حلقے میں جا کر الیکشن مہم چلانے کی کوشش نہیں کی ہے اور تمام امیدوار تربت میں اپنے گھرو ں اور بھیٹک کو الیکشن سیل بنا چکے ہیں
بغداد: عراقی فوج نے صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی میں کئی ہفتوں کے آپریشن کے بعد داعش کے شدت پسندوں کو شکست دے کر حکومت کا وسطی انتظامی کمپلیکس دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ داعش نے رمادی پر رواں سال مئی میں قبضہ کیا تھا جس کے خلاف امریکا کی تربیت یافتہ عراقی فوج کی پچھلے 18 ماہ میں یہ پہلی بڑی فتح ہے
سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اگرسندھ میں گورنرراج لگا تو لگانے والوں کاحساب کتاب جلد شروع ہوجائے گا۔ سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے صدمے دیکھے اورملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، بے نظیراورذوالفقارعلی بھٹو نے گھرمیں شہادت نہیں پائی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹےصوبوں کےساتھ جورویہ اختیارکیاجارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، سندھ میں گورنرراج لگا تواس کاخمیازہ وفاق کوبھگتنا پڑے گا
پیرس: فرانس کے جزیرے کورسیکا میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک عبادت گاہ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جزیرے کورسیکا کے دارالحکومت اجیکسو میں تقریباً 600 افراد کرسمس ڈے والے روز ایک پولیس اہلکار اور دو ریسکیو ورکرز پر حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ مظاہرین میں سے مشتعل افراد نے قریب ہی واقع مسجد پر دھاوا بول دیا، شدت پسندوں نے مسجد کے شیشے توڑ دیئے اور اندر گھس کر قران پاک کے نسخے جلائے اور 50 کے قریب نسخے سڑک پر پھینک دیئے
کابل: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کا افتتاح کر دیا۔ نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ہندوستان کی طرف سے افغانستان کے لیے تحفہ قرار دیا۔ افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد خطاب میں ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کی نرسریز قائم ہیں اور ان کی مالی مدد جاری ہے افغانستان میں ترقی کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔ انہوں نے خطے میں مشترکہ مقاصد کے لیے ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایران اور دوسرے ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کی
فلوریڈا: یوں تو وزن کم کرنے کے لیے کئی طرح کی دوائیں اور ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے وزن کم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ دریافت کرلیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر کھاتے وقت شیشہ سامنے رکھا جائے تو یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے
کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو وہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری میکنزم بناتے ہوئے اقدامات اٹھائیں یہ ریمارکس ڈویژنل بنچ نے گزشتہ روز سینئر قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ صابرہ اسلام ایڈووکیٹ سید نذر آغا ایڈووکیٹ منظور بلوچ ایڈووکیٹ اور قیوم کاکڑ کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد اضلاع میں گیس لوڈ شیڈنگ پریشر کی کمی اور تیز میٹرز لگائے جانے سے متعلق دائر متفرق آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر دیا سماعت کے موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسمیشن اور دیگر کے حکام نثار احمد عدنان
گواد ر : گوادر میں پانی کی بحران شدت اختیار کرگیا شہری سمندر کا کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور جبکہ مقامی کمپنیوں نے فلٹر شدہ پانی کی قیمت بڑھا کر شہریو ں کیلئے مشکلیں اور بڑھا دیں تفصیلات کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے میں آبکاڑہ ڈیم کا پانی جو کہ گوادر سمیت گرد ونواح کے تمام علاقوں کیلئے پانی واحد ذریعہ تھا خشک ہوگیا جس سے پورے علاقے کے لوگ حصول آب کیلئے سرگرداں ہیں جس کے بعد سے تاحال محکمہ آب و حکومت بلوچستان اہل گوادر جیونی ، گتر ، پشکان پلیسری ، نگور شریف سربند ن کو پانی فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے جس کے سبب شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں