
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی نے کیچ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔