صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


نصیرآباد:  صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر میر بلال صادق عمرانی جنرل کونسلر حاجی قدیر قریشی بابو نصیر احمد عمرانی ارشاد علی عمرانی خادم حسین ڈنڈور سمیت دیگر افراد موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو ضلع بھر میں تعلیم صحت ،



اختیارات کا ڈونگ رچانے والے سرکاری افسران بے اختیار ہے، ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑنے کہا ہے کہ حکومتی اور سرکاری عہدیداروں کے بلند و بانگ دعوے صرف کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے، اختیارات کا ڈونگ رچانے والے سرکاری افسران بھی بے اختیار ثابت ہوئے، نہ ٹریننگ کی نشستوں میں اضافہ ہوا نہ مختص بجٹ بڑھایا گیا ٹریننگ کے لئے نشستوں کے تعداد اور مختص فنڈز میں فورا اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت محدود ٹرینینگ کی اسامیوں کو ناقص حکومتی پلاننگ کے سبب خطرات لاحق ہو گئے ۔



ایٹم بم ،کلاشنکوف کے بجائے قلم آپ کے کام آئے گا، احمد شاہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان فیسٹول اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے کہاکہ صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ اور وائس چانسلر خالد حفیظ کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے کوئٹہ میں فیسٹیول کرنے میں مدد ملی پروفیسر قرار حسین نے تمہاری تعلیم کی بنیاد ڈالی ان کا بچپن یہاں گزرا اس ملک میں نسلی ، زبان اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی پاکستانی ادب کیا ہے؟ بلوچی ادب، پشتو ادب، سرائیکی ادب، سندھی ادب،



سچ یہ ہے کہ 8 فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے ،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد ‘تحریک تحفظ آئین’ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے آج بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہے،



آرٹیکل 62، 63 پر نااہلی کا فیصلہ کرنے والے خود اس پر پورا نہیں اترتے، طلال چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سول اور سیشن عدالتوں کو بغیر دباؤ کے کام کرنا چاہیے، جو دباؤ برداشت نہ کرے وہ فیصلہ بھی نہیں کرسکتا، 62 اور 63 پر نااہلی کا فیصلہ کرنے والے خود اس پر پورا نہیں اترتے۔



مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈیلیور کر سکے گی، مولانا فضل الرحمٰن

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی بھی انتہائی کمزور ہے، میں نہیں سمجھتا اکثریت ملک پر حکومت کررہی ہے بلکہ مسلم لیگ کی تعداد حکومت کررہی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈیلیور کر سکے گی۔



پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم ڈنگ زوکسیان سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال کیا۔



پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ اپوزیشن اگر آئین کی بالادستی میں دلچسپی رکھتی ہے تو پیپلزپارٹی موجود ہے مگر اپوزیشن جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اس لیے وہ سیاست دانوں سے بات نہیں کرنا چاہتی۔